Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ ، وَلكِنَّ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ امیری مال ومتاع کی بہتات میں نہیں ہے ، اصل امیری دل کی امیری ہے۔ (مسلم ، کتاب الزکوۃ ، باب لیس الغنی۔ ۔ الخ ، ص۴۰۵ ، حدیث : ۲۴۲۰)

یادرکھئے!جولوگ مال  ودولت جمع کرنےکی حرص میں رہتےہیں انہیں  سوچنا چاہئے کہ جب موت آئےگی تویہ سب چیزیں ادھر ہی رہ جائیں گی ، مال و دولت بینک میں ہی پڑارہ جائےگا ، ساری جائیدادیں رشتےدار آپس میں تقسیم کرلیں گے ، عمدہ عمدہ گاڑیاں یہیں رہ جائیں گی اور  ہمیں ان چیزوں سے کچھ کام نہ آئےگا ، جیساکہ

پارہ 30 سورۂ التکاثر  میں ارشادِ باری ہے :

اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ(۱) حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ(۲) كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ(۳) ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ(۴) كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ(۵) لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ(۶) ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ(۷) ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠(۸)

  (پ : ۳۰ ، التکاثر : ۱- ۸)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان : زیادہ مال جمع کرنے کی طلب نے تمہیں  غافل کردیا۔ یہاں  تک کہ تم نے قبروں  کا منہ دیکھا۔ ہاں  ہاں  اب جلد جان جاؤ گے ۔ پھر یقیناً تم جلد جان جاؤ گے۔ یقیناً اگر تم یقینی علم کے ساتھ جانتے (تو مال سے محبت نہ رکھتے)۔ بیشک تم ضرور جہنم کو دیکھو گے۔ پھر بیشک تم ضرور اسے یقین کی آنکھ سے دیکھو گے۔ پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں  کے متعلق پوچھا جائے گا۔

                             تفسیر صراطُ الْجنان میں ہے : یادرہے!جس مال کےزیادہ ہونےکی حرص کی جاتی ہےاس  کی حقیقت یہ ہےکہ یہ اس وقت تک انسان کے ساتھ رہتے ہیں  جب تک اس