Book Name:Huqooq Ul Ibaad Ki Ahmiyat

کو حقوقُ اللہکی بجاآوری  کیساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کا بھی حکم فرمایا ہے۔  چاہے کو ئی بادشاہ ہو یا فقیر حقوق کی ادائیگی  کے حوالے سے سب کو ایک ہی صف میں کھڑاکر دیا اورجب کسی پر  دوسرے مسلمان کا حق ثابت ہو جائے اُسے اس کا پورا پورا حق ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رکھئے! حقوقُاللہ اور حقوق العباد دونوں  ایسی چیزیں ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے اور ان میں سےکسی ایک سے بھی غفلت برتنا دین و دنیا کےنقصان کاباعث ہے۔ مگرافسوس !آج کل ان دونوں سے ہی غفلت برتی جا رہی ہے ، بندوں کے حقوق کی ادائیگی کے حوالے سے دیکھاجائے تو مسلمان اپنے انجام سے بے خوف ہوکر ظلم وزیادتی کرنے ، دھمکیاں دے کر لوگوں سےرقم کا مطالبہ کرنے اور ان کے مال وجائیداد پر قبضہ کرنے ، چوری ، ڈکیتی اور قتل و غارت گری جیسےگناہوں میں مبتلا ہوکر نجانے  کس کس طرح مسلمانوں کے حقوق پا مال کررہے ہیں حالانکہ مسلمانو ں کا حق دبانا یا ان کو   کسی بھی طرح ستانا ان کادل دکھانا حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ جيساکہ اللہ  پاک  مسلمانوں کو بلاوجہ ستانے کے بارے  میں پارہ22سورۃُ الْاَحزاب  کی آیت نمبر58 میں اِرشادفرماتا ہے۔ :

وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیْرِ مَا اكْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠(۵۸)

(پ۲۲ ، الاحزاب : ۵۸)

ترجَمۂ کنز العرفان : اور جو ایمان والے مَردوں اور عورتوں  کو بغیر کچھ کئے  ستاتے ہیں  تواُنہوں  نے بہتان اور کُھلے گناہ کا بوجھ اُٹھالیا ہے۔

پارہ 30سُوْرَۃُالْبُرُوْج  کی آیت نمبر  10 میں ارشاد ہوتا ہے :

اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ(۱۰)

(پ۳۰ ، البروج : ۱۰)

ترجَمۂ کنز العرفان : بے شک جنہوں نے مسلمان مَردوں  اور مسلمان عورَتوں  کوآزمائش میں  مبتلا کیا پھر تو بہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ہے۔