Book Name:Huqooq Ul Ibaad Ki Ahmiyat

12 ماہ ، ہر 12 ماہ میں ایک ماہ اور ہر ماہ میں شیڈول کے مطابق 3 دن کے مَدَنی قافلے میں سفرکے لئے تیار کرنا ، سفر کروانا اور نیکی کی دعوت دینے والا بنانا  ہے۔ اس شعبے کے تحت سُنّتوں کی تربیت کے لئے عاشقانِ رسول کے بے شمار مَدَنی قافلے مختلف ملکوں(Countries) ، شہروں(Cites)اور گاؤں دیہات (Villages) وغیرہ کی طرف سفر کرتے رہتے ہیں ، عِلْمِ دین اور سُنّتوں کی بہاریں لٹاتے اور نیکی کی دعوت  کی دھومیں مچاتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہشعبہ مَدَنی قافلہ کے تحت کئی مقامات پر دَارُالسُّنَّۃ قائم ہیں جن میں دور و نزدیک سے آنے والے اسلامی بھائی تربیت پاتے اور عاشقانِ رسول کی صحبت میں سُنّتوں کی تربیت پاکر پوری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔ اللہ کریم “ شعبہ قافلہ “ کو مزید ترقیاں نصیب فرمائے۔     اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

شاگردوں سے شفقت

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہم حقوق العباد کے بارے میں سن رہے تھے۔ یاد رہے! جس طرح سیٹھ کو اپنے مُلازِم سے مَحَبَّت و شفقت سے پیش آنا چاہیے اسی طرح اَساتذہ کوبھی اپنے شاگردوں سے مَحَبَّت و شَفْقَت کا برتاؤ کرنا  چاہیے ، بات بات پر جھاڑنےاور ڈانٹنے سے دِلوں میں ڈر تو بیٹھ جاتا ہے مگر شاگرد کے دل سےاُستاد کی تعظیم اوراس کی عزت ختم ہوجانے کا اندیشہ رہتا ہے ، اس لیے ایک اُستاد کو چاہیے کہ  اپنے طلبہ کواپنی اَولاد کی طرح سمجھے ، ان کی غم خواری کرے ، بیمار ہونے پران کی عیادت کرے ان کی جائز ضروریات و مسائل کے حل کیلئے کوشش کرے ، کامیابی پران کی حوصلہ اَفزائی کرے اور ناکامی پر ان کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے مزید محنت اورلگن سےپڑھنے کی ترغیب