Book Name:Huqooq Ul Ibaad Ki Ahmiyat

پانی مَثَلاً کلائی پر لیا اور(کلائی پر) بَہا لیا(یعنی منہ دھونے میں منہ سے گرنے والے پانی سے ہاتھ کی کلائی نہیں دھو سکتے کہ) اِس سے وُضو نہ ہوگا اور غسل میں(مُعاملہ جُدا ہے) مَثَلاً سر کا پانی پاؤں تک جہا ں جہاں گزرے گا پاک کرتا جائےگا وہاں نئے پانی کی ضَرورت نہیں ۔ * آدَمی وُضو کرنے بیٹھا پھر کسی مانِع (یعنی رُکاوٹ) کے سبب تمام(یعنی مکمَّل) نہ کر سکا تو جتنے اَفعال کیے اُن پر ثواب پائیگا اگر چِہ وُضو نہ ہوا۔ * جس نے خود ہی قَصد(یعنی ارادہ) کیا کہ آدھا وُضو کرے گا وہ ان اَفعال پر ثواب نہ پائےگا ، یُونہی جو وُضو کرنے بیٹھا اور بِلا عُذر ناقِص(یعنی ادھورا) چھوڑدیا وہ بھی جتنے اَفعال بجا لایا اُن پر مستحقِ ثواب نہ ہونا چاہیی۔ * اگر سر پر مینہ(یعنی بارِش) کی بُوندیں اِتنی گریں کہ چہارُم (یعنی چوتھائی ) سر بھیگ گیا مَسح ہو گیا اگر چِہ  اس شخص نے ہاتھ لگایا نہ قَصد(یعنی نہ نیّت وارادہ )کیا۔ * اَوس (یعنی شبنم) میں سر بَرَہنہ(یعنی ننگے سر) بیٹھا اور اُس سے چہارُم سر کے قَدَ ر بھیگ گیا مَسح ہو گیا ۔ *  اتنے گَرم یا اتنے سر د پانی سے وُضو مکروہ ہے جو بدن پر اچّھی طرح نہ ڈالا جائے ، تکمیلِ سُنّت نہ کرنے دے ، اور اگر کوئی فرض پورا کرنے سے مانِع(یعنی رُکاوٹ) ہوا تو وُضو ہی نہ ہوگا ۔ * پانی بیکا ر صَرف(یعنی خرچ) کرنا یا پھینک دینا حرام ہے۔ (اپنے یا دوسر ے کے پینے کے بعد گلاس یا جگ کابچا ہوا پانی خواہ مخواہ پھینک دینے والے توبہ کریں اور آیندہ اِس سے بچیں)۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

* جانور کو نظرِ بد لگ جانے پر پڑھنے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق “ جانور کو نظرِ بد لگ جانے پر پڑھنے  کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :

لاَ بأسَ اَذْهِبَ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ  اِشْفِ اَنْتَ الشَّافِي  لَا يَكْشِفُ الضُّرَّ اِلَّا اَنْتَ