Book Name:Huqooq Ul Ibaad Ki Ahmiyat

ذریعہ دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول بھی ہے ، اللہ پاک کا خوف رکھنےوالے نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا بھی انسان کےدل میں خوفِ خدا پیدا کرنے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔ ایسی صحبت پانے کیلئے اپنے شہر میں ہر جمعرات کو  ہونے والےدعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کومعمول بنائیے ، عاشقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ تین دن کے مَدَنی قافلے میں سفراختیار کیجئے ، ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ دیکھئے ، سنئے اور  نیک اعمال پر عمل کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے اپنی آخرت  بہتر بنانے کی فکر پیدا ہوگی اورآئندہ پابندِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لیے کڑھنے کا ذہن بنے گا۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

وضو کے چندمسائل وآداب

اے عاشقانِ رسول!آئیے!امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے “ وضو کا طریقہ “  سے وضو کے چند مسائل و آداب سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ *  وُضو میں آنکھیں زور سے نہ بند کرے مگر وُضو ہو جائے گا۔ * اگر لب(یعنی ہونٹ) خوب زور سے بند کر کے وُضو کیا اور کُلّی نہ کی وُضو نہ ہو گا۔ * وُضو کا پانی روزِ قِیامت نیکیوں کے پلّے میں رکھا جائیگا۔ (مگریاد رہے ! ضَرورت سے زیادہ پانی گرانا اِسراف ہے۔ )* مِسواک موجود ہو تو اُنگلی سے دانت مانجنا ادائے سُنّت وحُصُولِ ثواب کے لیے کافی نہیں ، ہاں مسواک نہ ہو تو اُنگلی یا کَھر کَھرا (یعنی کُھردَرا) کپڑا اَدائے سُنَّت کر دے گا اور عورَتوں کے لیے مِسواک موجود ہو جب بھی مِسّی کافی ہے۔

( اعلان : )

                             وضو کے بقیہ مسائل و آداب  تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے ، لہٰذا اِن کو جا ننے کیلئے تربیتی