Book Name:Huqooq Ul Ibaad Ki Ahmiyat

اور بعض نادان تو مار پیٹ پر اُترتے ہیں ، ایسے افراد اس حدیثِ پاک سے عبرت پکڑیں۔

فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے : خادموں سےبرا سُلوک کرنے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔

(مسندِ احمد ، مسند ابی بکر صدیق ، ۱ / ۲۰ ، حدیث : ۱۳ ، ملخصاً)

ملازمین سے ہمیشہ شفقت سے پیش آئیے اور جتنا ہوسکے ان کی خطاؤں کو درگزر  کیجئے ، کیونکہ جو دوسروں  پر رحم کرتا ہے اللہ کریم بھی اس پر رحم فرماتاہے۔ نیز ان کے حقوق کا خاص خیال رکھتے ہوئے  حُسنِ سُلُوک  سے پیش آناانہیں حقیر نہ جاننا ، تند مزاجی اورگالی گلوچ سےبازرہنا ، مُقَرَّرہ وَقْت پر ان کی اُجرت دینا ، اُجرت میں بِلااِجازتِ شرعی کمی نہ کرنا ، بیماری میں ان کی عیادت کرنا ، ممکن ہو تو علاج مُعالجے میں  ان کی مدد کرنا  وغیرہ۔

شعبہ مَدَنی قافلہ

                                                پیارے پیارےاسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی حقوق العباد کی بجاآوری کا ذہن دینے کے لیے  عاشقانِ رسول کو مَدَنی قافلوں میں سفر کا ذہن دیتی ہے ، کیونکہ مَدَنی قافلوں میں سفر کرکے  کئی لوگوں کو حقوق العباد کی بجاآوری کا ذہن بنا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  راہِ خدا کے مسافِر وں کی تو کیا بات ہے! لہٰذا اگر  آپ  بھی حقوق العباد کی بجاآوری کا نسخہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مَدَنی قافلوں میں سفر  کرنےکو اپنا معمول بنالیجئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں کم و بیش109شعبہ جات میں نیکی کی دھومیں مچانے میں  مصروفِ عمل ہے ، انہیں میں سے ایک “ شعبہ مَدَنی قافلہ “ بھی ہے۔ اس شعبے کا کام عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے ہر اسلامی بھائی کو زندگی میں ایک ساتھ