Book Name:Huqooq Ul Ibaad Ki Ahmiyat

اوردُکھیارے فائدے میں رہیں گے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                          صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اللہ  والوں کا خوفِ خدا

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اللہ پاک کا خوف رکھنے والے اس کے نیک بندے حُقُوقُ الْعِبادکے بظاہِر معمولی نظر آنے والے مُعامَلات میں بھی ایسی اِحتیاط کرتے ہیں کہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں ، چنانچہ

منقول ہے : حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کو سفر پر روانہ ہوتے وَقْت کسی نے دوسرے کو پہنچانے کے لیے خط پیش کیا ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نےفرمایا : اُونٹ کرائے پر لیا ہے ، لہٰذا سُواری والے سے اِجازت لینی ہوگی کیونکہ میں نے اس کو سارا سامان دِکھا دیا ہے اور یہ خط زائد شے ہے۔ ( احیاء العلوم ، ۱ / ۳۵۳ماخوذاً)

حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ بن مُبارَک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ  کا حَقُّ الْعَبْد کی اَدائیگی کا جذبہ صدکروڑ مرحبا! اُونٹ والے کو  سارا  سامان دِکھانے کے بعد معمولی  سے کاغذ کا وَزْن  رکھنے کیلئے  بھی اُونٹ والے سے اجازت  لینے کا ذہن  رکھتے ہیں تاکہ  اس کی حق تلفی  نہ ہو جائے ۔

غیبی ہدایت

                                                 حضرت مِسْعَر بن کِدام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک روز ہم حضرتِ سَیِّدُنا امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کے ساتھ کہیں جارہےتھےکہ بےخیالی میں  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہکامُبارَک پاؤں ایک لڑکے کے پاؤں پر پڑگیا ، لڑکے کی چیخ نکل گئی اور اُس کے مُنہ سے بے ساختہ( یہ جملہ )نکلا : یَا شَیْخ!اَلَاتَخَافُ