Book Name:Huqooq Ul Ibaad Ki Ahmiyat

دلائے ، ان میں خوفِ خدا و عشقِ مُصطَفٰے پیدا کرنے کی کوشش کرے ، قول سےزیادہ اپنےعمل سےان کی تربیت کرےنِیز وقتاً فوقتاً انہیں عِلْمِ دین کےفضائل بتا کر ان کے شوق کو بڑھاتا  رہے۔

کمزوروں اور غریبوں سے شفقت

اسی طرح  غریبوں ، ناداروں اور مسکینوں سے بھی ہر مُسَلمان  کو حسنِ سُلوک  سے پیش آنا چاہیے ، ان کی مُشکل میں مدد کرنے کےساتھ ساتھ ممکن ہوتو مستقل ان کےاَخراجات اُٹھانے کی کوشش کریں ، ان سے شفقت و پیار کا برتاؤ کریں۔

چھوٹے بہن بھائیوں سے شفقت

اسی طرح بڑے بہن بھائیوں کوچھوٹوں کے حُقُوق  اَدا کرتے ہوئے ان پر شفقت کرنی چاہیے والِدَین کی وفات پر چھوٹے بہن بھائیوں کی پرورش کرنااوران کی اَچّھی تَربِیَت کرنا ، ان کی ضروریاتِ زندگی کو پُوراکرنااور ہر مُشْکِل گھڑی میں ان کا ساتھ دینا اورجتنا ہوسکے ان کی حاجت رَوائی و دِلداری کرنا ، والِدَین کی حیات میں بھی ان سے شَفْقت و مَحَبَّت سے پیش آنا ، غیبت ، چُغلی ، بدگُمانی اورحسد عام مُسَلمان  سے حرام ہے توان سے بدرجَہ اَولیٰ ناجائز ہے ، بَتقاضائے بشریت ان سے سرزد ہونے والی  خَطاؤں کو مُعاف کرنا اور ہمیشہ ان سے نرمی کا برتاؤ کرنا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

حُقُوقُ الْعِباد اَدا کرنے کے طریقے

                                                پیارے پیارےاسلامی بھائیو!جو چیز جس قدر  اَہَم ہواس کے حُصُول کے لیے بھی اتنی ہی کوشش کی جاتی ہے ، اگر مسلمان حُقُوقُ الْعِباد کی اَدائیگی کرے تو اس سے اس کی آخرت سنور