Book Name:Huqooq Ul Ibaad Ki Ahmiyat

آیتِ  کریمہ تمام قَرابت داروں کےحُقُوق اَدا کرنے کا حکم دے رہی ہے۔ اس سے معلوم ہوا!ہر رِشْتہ دار کا حق ہے اس میں تمام قرابت (رشتہ) دار شامل ہیں اور اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا!قرابت (رشتہ)داروں سے سُلُوک اور صَدَقہ و خَیْرات نام و نُمود ، رَسْم کی پابندی سے نہ کرے ، مَحْض رَبّ کریم کی رِضا کےلیے کرے ، تب ثواب کا مُسْتَحِق ہے۔

 ایک اورمقام پر اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :

وَ  اتَّقُوا  اللّٰهَ  الَّذِیْ  تَسَآءَلُوْنَ  بِهٖ  وَ  الْاَرْحَامَؕ-اِنَّ  اللّٰهَ  كَانَ  عَلَیْكُمْ  رَقِیْبًا(۱)  (پارہ : ۴ ، النساء : ۱)

ترجَمۂ کنزالعرفان : اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتوں(کو توڑنے سے بچو۔ ) بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے۔

                                                مشہورمفسّر حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  اس آیتِ کریمہ کے تحت اِرشاد فرماتے ہیں : مُسَلمانوں پرجیسے نماز ، روزہ ، حج ، زکوٰۃ وغیرہ ضروری ہےایسےہی قَرابت داروں کےحق اَدا کرنا بھی نہایت ضروری ہےمزید اِرشادفرماتےہیں : اپنے عزیزوں ، قریبوں پراچھا سُلُوک بہت ہی مُفید ہے ، دُنیا میں بھی ، آخرت میں بھی ، اس سے زِندگی ، موت ، آخرت سب سنبھل جاتی ہے۔     (تفسیرِ نعیمی ، ۴ / ۴۵۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

ملازمین سے شفقت

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اپنےرِشتہ داروں سےصِلۂ رِحمی کرنےکےساتھ ساتھ دیگر مسلمانوں کے حُقُوق کابھی خاص خیال رکھئے ، خاص طور پر اپنے ملازمین کے حُقُوق کی ادائیگی میں ہرگز  کوتاہی  نہیں کرنی چاہیے ، عُمُوماًبعض لوگ چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر اپنے ملازمین کو ذلیل کرتے