Book Name:Huqooq Ul Ibaad Ki Ahmiyat

نیکیوں کے شیدائی بن جائیے

   ((4حُقُوقُ الْعِبادکی اَدائیگی اپنانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ مال و دولت کی حرص کو چھوڑ کر نیکیوں کا شیدائی بن جائیے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری کون سی نیکی اللہ پاک کی دائمی رِضا کا سبب بن جائے اس لیے چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی نہ چھوڑئیے ، لوگوں سے اچھا سُلُوک  کرنے کے فضائل پڑھئے اور ثواب کی نِیَّت سے حُقُوقُ الْعِبادکی اَدائیگی پر کمر بستہ رہیے۔ فرمانِ مُصطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : لوگوں سے اچھا سُلُوک کرنا صدقہ ہے۔ (مجمع الزوائد ، کتاب الادب ، با ب مداراۃ الناس ومن لایومن شرہ ، ۸ / ۳۸ ، رقم : ۱۲۶۳۰)

خوفِ خدا کا جام پیجئے

   ((5حُقُوقُ الْعِبادکی اَدائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر اچھے اَوصاف کو اَپنانے اور بُری عادتوں سے پیچھا چُھڑانے کا ایک اَہَم ذریعہ خوفِ خدابھی ہے۔ حضرت سَیِّدُنا ابُوالحسن ضریررَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں : کسی شخص کی سعادت مندی کی علامت یہ ہےکہ اسے بدبختی کا خوف لاحِق رہے کیونکہ خوفاللہ پاک اور بندے کےدرمیان لگا م  ہے ، جب کسی بندے کی لگام ٹوٹ جائے تو وہ  ہلاک ہونے والوں کے ساتھ ہلاکت کا شکارہوجاتا ہے۔ (احیاء العلوم ، کتاب الخوف والرجاء ، ۴ / ۱۹۹)لہٰذا اس نعمتِ عظمیٰ کے حُصُول کی کوشش کیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ اس کی برکت سے حُقُوقُ الْعِبادکی اَدائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر نیک کام بھی  آپ کی زندگی کا حصہ بن جائیں  گے۔

خوفِ خدا پیدا کرنے کا طریقہ

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!دل میں خوفِ خدا کی شمع جَلانے کاایک بہترین