Book Name:Ghurbat Ki Barkaten

رَحمت آئےگی اور گناہ جائیں گے۔([1]) ٭ہاتھوں کے ناخُن کاٹنے کے منقول طریقے کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے: پہلے سیدھے ہاتھ کی شَہادت کی اُنگلی سے شُرو ع کر کے ترتیب وار چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی) سَمیت ناخن کاٹے جائیں مگر انگوٹھا چھوڑ دیجئے۔اب اُلٹے ہاتھ کی چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی ) سے شُروع کرکے تر تیب وار انگوٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے۔اب آخِرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخُن کاٹا جائے۔([2]) ٭پاؤں کے ناخُن کاٹنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ، بہتر یہ ہے کہ سیدھے پاؤں کی چھنگلیا (یعنی چھوٹی انگلی)سے شُروع کر کے تر تیب وار انگو ٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شُروع کر کے چھنگلیا سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے۔([3])  ٭جَنابت کی حالت (یعنی غُسل فَرْض ہونے کی صورت ) میں ناخُن کاٹنامکروہ ہے۔([4]) ٭ دانت سے ناخُن کاٹنا مکروہ ہے اور اس سے بَرص یعنی کوڑھ کے مَرَض کا اندیشہ ہے۔([5]) ٭ ناخُن کاٹنے کے بعد ان کو دَفن کر دیجئے ۔([6])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی 2 کتب”بہارِ شریعت “حِصّہ 16 (312صفحات)،120صفْحات پرمشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“، رسالہ


 

 



[1] عمدة القاری،کتاب اللباس،باب تقلیم الاظفار،۱۵/۹۰

[2] احیاء العلوم،کتاب اسرار الطھارۃ،القسم الثالث فی النظافۃ ...الخ، ۱ / ۱۹۳

[3] احیاء العلوم،کتاب اسرار الطھارۃ،القسم الثالث فی النظافۃ ...الخ، ۱ / ۱۹۳

[4]فتاویٰ ہندیہ،کتاب الكراهية ،الباب التاسع عشر فی الختان ...الخ، ۵ /۳۵۸

[5]فتاویٰ ہندیہ،کتاب الكراهية ،الباب التاسع عشر فی الختان ...الخ، ۵ /۳۵۸

[6]فتاویٰ ہندیہ،کتاب الكراهية ،الباب التاسع عشر فی الختان ...الخ، ۵ /۳۵۸