Book Name:Ghurbat Ki Barkaten

ایک تعداد ہے جومال و دولت کی کثر ت کی وجہ سےفکرِ آخرت  سے غافل ہے۔٭آج ایک تعداد ہےجومال و دولت کی کثرت  کی وجہ سےحلا ل وحرام میں تمیز کرنے سےبے پرواہ ہے۔٭آج ایک تعداد ہے جومال و دولت کی کثرت کی وجہ سے نمازوں سے دور ہے ۔٭آج ایک تعداد ہے جومال و دولت کی کثرت  کی وجہ سےمسجدوں میں حاضری سےمحروم ہے۔٭آج ایک تعداد ہےجومال و دولت کی کثرت کی وجہ سے تلاوتِ قرآن سےمحروم ہے۔٭آج ایک تعداد ہے جومال و دولت کی کثرت کی وجہ سے مال کی حریص بنتی چلی جارہی ہے۔ ٭آج ایک تعداد ہے جومال و دولت کی کثرت کی وجہ سےسرکشی اور فتنہ و فساد پھیلانے میں سرگرم ہے،اسی وجہ سے امیری اورغریبی  کی حکمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ربِّ کریم پارہ25سُورَۃُ الشّوریٰ  کی آیت نمبر27میں ارشاد فرماتاہے:

وَ لَوْ بَسَطَ اللّٰهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوْا فِی الْاَرْضِ وَ لٰكِنْ یُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا یَشَآءُؕ-اِنَّهٗ بِعِبَادِهٖ خَبِیْرٌۢ بَصِیْرٌ(۲۷)  (پ:۲۵،الشوریٰ:۲۷)                                                     

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور اگراللہ اپنےسب  بندوں کارزق وسیع کر دیتاتو ضرور زمین میں فساد پھیلاتےلیکن وہ  اندازہ سےاُتارتاہے جتناچاہےبےشک وہ اپنےبندوں سےخبردار ہے اُنھیں دیکھتاہے۔

تفسیرِصراط الجنان میں ہےکہ اس آیت میںاللہکریم نےبعض لوگوں  کو غریب اور بعض کو مالدار بنانے کی حکمت بیان فرمائی ہے،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اگر اللہاپنے سب بندوں  کیلئے رزق وسیع کردیتا تو وہ ضرور زمین میں  فساد پھیلاتے، کیونکہ اگراللہ