Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

          میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!غورکیجئے!ہمارے پیارے آقا،مدینے والے مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَجو اپنی  اُمَّت سے بے حد مَحَبَّت فرماتےاورساری ساری رات اُمَّت کی بخشش ومغفرت کیلئے آنسوبَہاتے رہے ،ایسے شَفیق و کریم آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے شانِ جَلال میں فرمایا:جو لوگ جماعت سے نمازنہیں پڑھتے، میراجی چاہتا ہے کہ ان کے گھروں کو آگ لگا دوں۔یاد رہے !اس واقعہ سے کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّصحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان جماعت سے نمازنہیں پڑھتے تھے، مُفسرِ قرآن،حکیمُ الاُمَّت مُفتی احمدیارخان  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  اسی بات کی وَضاحت کرتےہوئے اِرْشادفرماتے ہیں: یہاں رُوئے سُخن(یعنی بات کا رُخ) مُنافقین کی طرف ہے،کیونکہ کوئی بھی صَحابی بِلاوجہ جماعت اورمسجدکی حاضری نہیں چھوڑتےتھے۔(مراٰۃ المناجیح، ۲/۱۶۸)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی مسجد بھروتحریک ہے اوریہ چاہتی ہے کہ کسی طرح  اُمَّتِ مُسلمہ کا بچّہ بچّہ پکا نَمازی بن جائے۔ آئیے! ہم سب مل جُل کراس نیک کام میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تَعاوُن کریں ،خُود بھی نمازِ باجَماعت کی پابندی  کریں اوردوسروں کو نَمازی بنانے کی مُہم بھی تیز سے تیز تَر کر دیں،جب بھی نَمازِ باجماعت کیلئے سُوئے مسجِد جانے لگیں،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ 72مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر2پر عمل کی نیّت سے دُوسروں کوباجماعت نماز کی ترغیب دِلاکر ساتھ لیتے جایئے۔اگر ہمارے سبب سے ایک فرد بھی نَمازی بن گیا تو جب تک وہ نَمازیں پڑھتا رہے گا اُس کی ہر ہر نَماز کا ہمیں بھی ثواب ملتا رہے گا،ورنہ کَم اَزْکَم نیکی کی دعوت دینے کا ثواب تو ضَرور ہاتھ آئے گا۔

نَمازوں میں مجھے ہرگز نہ ہو سُستی کبھی آقا

پڑھوں پانچوں نَمازیں باجماعت یَارَسُوْلَ اللّٰہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد