Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

آج ہمارے معاشرےمیں   یہ وَبا  بہت  عام ہوتی جارہی ہےجسے دیکھو اپنے خاندان اور قوم کو اعلیٰ سمجھتے ہوئے  فخر کرتا اور دوسری قوم اور زبان والوں کو گھٹیا سمجھنے لگا ہے، جس کی وجہ سے اسلامی بھائی چارہ ختم ہوتا جارہاہے اور آپس میں نفرتیں اور دشمنیاں جڑ پکڑتی جارہی ہیں۔بسا اوقات  یہ دُشمنیاں لڑائی جھگڑے، مار دھاڑ سے بڑھ کر قتل و غارت گری تک پہنچ جاتی ہیں جبکہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:

اے لوگو!تمہارا رَبّ ایک ہے اور تمہارے والد ایک ہیں ،سن لو!کسی عربی کو عجمی پر، کسی عجمی کو عربی پر،کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں  البتہ جو پرہیزگار ہے وہ دوسروں  سے افضل ہے، بیشک اللہ پاک  کی بارگاہ میں  تم میں  سے زیادہ عزّت والا وہ ہے جو تم میں  زیادہ پرہیزگارہے۔( شعب الایمان  ،باب فی حفظ اللسان، فصل فی حفظ اللسان عن الفخربالاباء ،  ۴/۲۸۹، حدیث: ۵۱۳۷ (

بنادے مجھ کو الٰہی خلوص کا پیکر     قریب آئے نہ میرے کبھی رِیا یاربّ

(وسائل  بخشش مرمم،۷۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہِکا ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ آپ نے اُمَّت کی آسانی اور خیر خواہی کے جذبے کے تحت علْم کی نَشْرو اِشاعت کے لئے نہایت عُمدہ اور زبردست ترجمۂ قرآن”کنزالایمان“کا اِملا کروادیا،جس کو عُلما ئے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اَجْمَعِیْن نے بالکل شریعت کے مُوافق پایا۔آئیے!اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے اسی ترجمَۂ قرآن کنز ُالایمانکی چند  خُصُوصِیات سُنتے ہیں،چُنانچہ    

 ترجمۂ قرآن کنزُالایمان کی خُصُوصیات