Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

جنازہ میں کثرت سے دُعا مانگتے :

(3)امام ِ اہلسنت تما م عوامِ اہل سنت کے لیے درد مند دل رکھتے تھے ،چنانچہ آپ اکثر و بیشتر جنازوں میں تشریف لے جاتے اور میت سے ہمدردی کا یوں اظہار فرماتے کہ دوران ِ جنازہ اور جناز ہ کے بعد میت کیلئے  کثرت سے دُعا فرماتے۔آپ جس خوش قسمت کی نماز ِجناز ہ پڑھاتے تو حاضرین کو ایسا معلوم ہوتا کہ آپ اپنی پُر زور شفاعت سے اُس کی مغفرت کروارہے ہیں ۔(حیات ِ اعلیٰ حضرت ،552)

ماں باپ،استاد اور تمام مسلمانوں کے لئے دُعا کی اہمیت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی اعلیٰ حضر ت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی سیر ت پر چلتے ہوئے دعا کے اس ادب کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے  نہ صرف اپنے لئے بلکہ  اپنے ماں باپ،اَساتذہ،رشتہ داروں  اور تمام مسلمانوں کیلئے بھی دعا کرنی چاہیے۔حضرت سَیِّدُنا ابُو الشیخ اصبہانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے حضرت سَیِّدُنا ثابت بُنانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  سے روایت کی:ہم سے ذکر کیا گیا جو شخص مسلمان مَردوں اور عورتوں کے لیے دُعائے خیر  کرتا ہے قیامت کو جب ان کی مجلسوں پر گزرے گاایک کہنے والا کہے گا:یہ وہ ہے کہ تمہارے لیے دُنیا میں دُعائے خیر کرتا تھا پس وہ اس کی شفاعت کریں گے اور جناب اِلٰہی میں عرض کر کے اسے جنت میں لے جائیں گے۔

قرآن ِکریم میں مسلمانوں کیلئے دُعا کرنے کے بارے میں اللہ  پاک ارشاد فرماتا ہے:

وَ اسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِؕ- (پ۲۶، محمد: ۱۹)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اور اے محبوب اپنے خاصّوں اور عام مسلمان مردوں اور عورتوں  کے گُناہوں کی معافی مانگو۔

حدیث میں ہے :نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ایک شخص کو اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ(یعنی اے اللہ!میری