Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

مغفرت فرما) کہتے سنا ، فرمایا:اگر سب مسلمانوں کو شاملِ دُعا کرتا تو تیری دُعا مقبول ہوتی۔([1])

حضرتِ سَیِّدُنا عُبادہ بن صامِت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے رسولُ اللهصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ فرماتے ہوئے سُنا:مَنِ اسْتَغْفَرَ لِلْمُوْمِنِيْنَ وَالْمُوْمِنَاتِ كَتَبَ اللهُ لَهُ  بِكُلِّ مُوْمِنٍ وَ مُوْمِنَةٍ حَسَنَةً یعنی جوشخص  سب مسلمان مردوں اور عورتوں کیلئے استغفار کرے ،اللہ پاک اس کے لئے ہر مسلمان مرد اور مسلمان عورت کے بدلے ایک نیکی لکھے گا۔([2])

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جھوم جائیے ! اربوں ، کھربوں نیکیاں کمانے کا آسان نسخہ ہاتھ آگیا! ظاہِر ہے اِس وَقت رُوئے زمین پر کروڑوں مسلمان موجود ہیں اور کروڑوں بلکہ اَربوں دنیا سے چل بسے ہیں ۔ اگر ہم ساری اُمّت کی مغفِرت کیلئے دعا کریں گے تو  اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہمیں اَربوں ، کھربوں نیکیوں کا خزانہ مل جائے گا۔ ہوسکے تو پانچوں نماز کے بعد  اوّل آخر درود شریف پڑھ     کر تمام مؤمنین و مؤمنات  کی مغفرت کیلئے یہ دعا کیجئے اور ڈھیروں نیکیاں کمائیے۔

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَلِکُلِّ مُؤْمِنٍ وَّمُؤ مِنَۃٍ۔یعنی اےاللہ! میری اور ہر مومن ومومِنہ کی مغفِرت فرما۔            اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

 صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’یومِ تعطیل  اعتکاف ‘‘

میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو!اگر ہم بھی گناہوں سے بچ کر فکرِآخرت کا جذبہ بڑھانے اور نیکیوں پر اِسْتقامت پانے، اپنے والدین کےلئے ایصالِ ثواب اور دعائیں کرنے کےجذبہ سے سرشار ہوناچاہتے ہیں


 

 



[1] ردّ المحتار، کتاب الصلاۃ، باب صفۃ الصلاۃ، آداب الصلاۃ، مطلب: في الدعاء بغیر العربیۃ،۲/۲۸۶

[2] مجمع الزوائد، کتاب التوبۃ، باب الاستغفار للمؤمنین والمؤمنات، ۱۰/۳۵۲، حدیث: ۱۷۵۹۸