Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

اپنی مہکی مہکی خوشبو سے مہکاتا اوراعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مزارِ پُر انوار میں آپ کے بلند درجوں میں مزید اضافے کا سبب بنتا رہے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ۔

فتاویٰ رَضَوِیہ کی خصُوصِیات 

آئیے!اب ہم اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےفِقْہی مقام کو سمجھنے کے لئے مسائلِ فِقْہ سے سجے ہوئے بے مثال فتاویٰ جات پرمُشتمل مجموعہ بنام”فتاویٰ رضویہ“کی خصُوصیات میں سے چند خصُوصِیات کے بارے میں سنتے ہیں،چُنانچہ

٭فتاویٰ رضویہ میں علمِ حدیث و علمِ فقہ کی کُتُب کا بَھر پُورعِلم موجود ہے٭فتاویٰ رضویہ  میں نادرونایاب حوالوں کابھی جگہ بہ جگہ ذِکرکیا گیاہے٭فتاویٰ رضویہ میں قرآن وحدیث کی روشنی میں نِتْ نئےمسائل حل کیے گئے ہیں٭فنِّ رِیاضی اورعلمِ تَوقِیْت کے ساتھ ساتھ علمِ میراث کے متعلق بھی نادرو نایاب تحقیق موجودہے٭دِیگر مذاہبِ(فقہیہ)(فِقْ ہِیْ یَہ)کےقوانین اورجُزئیات(جُزْ۔ئی۔ یات) کاعلم بھی شامل ہے ٭ہر مسئلے میں قرآن وسُنَّت کی پیروی کا اِہتمام کیا گیاہے٭بِدْعات ومُنکِرات کا ایمان افروز رَدّکیاگیاہے٭اس کے علاوہ  سب سے بڑی خُصُوصیت یہ  ہے کہ بڑے بڑے مُفتیانِ کرام کو فقہی مسائل کےمُعاملے میں وقتاًفوقتاًفتاویٰ رضویہ کی ضرورت پڑتی رہتی ہے،بہت سے مفتیانِ کرام فتویٰ دینے کے معاملے میں خاص طور پر فتاویٰ رَضویہ سےمددلیتے ہیں اور اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّآئندہ بھی لیتےرہیں گے۔(آئینۂ رضویات،حصہ۲،ص۲۲۸،ادارۂ تحقیقاتِ امام احمدرضا باب المدینہ کراچی)

مسلکِ حق کی ضمانت ہے ترا نام رضا     شانِ تحقیق ادا کر گیا خامہ تیرا

فاضل ایسا کہ دیا ربّ نے تجھے فضلِ کبیر    عالِم ایسا کہ ہر عالَم ہوا شیدا تیرا