Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

جات  میں خدمت  سر انجام دے رہی ہے ۔ان شُعبہ جات میں سےایک شعبہ”  مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ “بھی ہے۔اس مجلس کے تحت دکھیارے مسلمانوں کی غم خواری کیلئے تعویذات اور اَوْراد و وظائف کے ذَرِیعے بیماریوں اور  پریشانیوں کا فیِ سَبِیْلِ اللہ رُوحانی عِلاج کیا جاتاہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مسلمانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئےپاکستان بھر میں کم وبیش 750سے زائد اور پاکستان سے باہر230سے زائد مقامات پرتعویذاتِ عطاریہ کے بستوں سے ماہانہ کم وبیش 335,000(تین لاکھ پینتیس ہزار)مریض اور اُن کے نمائندے فیضیاب ہوتے ہیں جنہیں تقریباً 6 لاکھ تعویذات و اَوْرادِعطاریہ فی سبیل اللّٰہپیش کئے جاتے ہیں۔اس شعبے کے تحت ’’استخارہ مجلس‘‘بھی قائم  ہے جس کے ذریعے  روزانہ پوری دُنیا  سے بذریعہ فون کثیر عاشقانِ رسول اِستخارہ کرواکر اپنے مسائل کاحل جاننے کی کوشش کرتےہیں۔ماہانہ کم وبیش 55,000(پچپن ہزار) کے قریب اسلامی بھائی اس اِستخارہ سروس پر رابطہ فرماتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ ہفتے میں 2 دن مدنی چینل پر رُوحانی علاج و استخارہ نامی سلسلہ براہِ راست نشر ہوتا ہے اس کے علاوہ  دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر ای میل استخارہ سروس بھی موجود ہے۔جس پر روزانہ سینکڑوں میلز موصول ہوتی ہیں ۔اللہپاک ”مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ “  کو مزید ترقی وعروج عطافرمائے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اعلی حضرت اور نمازِ باجماعت کی پابندی

          اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کےپاؤں کاانگوٹھا پک گیا، اُن کے خاص جراح (Surgeon) (جو شہر میں سب سے ہوشیارجراح تھے انہوں)نےاِس انگوٹھےکاآپریشن کیا،پٹی(Bandage)باندھنے کے بعد انہوں نےعرض کی:حضور اگر حرکت نہ کریں گے تو یہ زخم دس بارہ( 10/12 )روز میں ٹھیک ہو جائے گا