Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

کے اَندربِھیڑکی صُورت میں دوسرے اسلامی بھائی کو بَاِصرار اپنی نِشَسْت پر بٹھا کر اورخُود کھڑے رہ کر ایثار کا ثواب کماسکتے ہیں  ، کار میں سفر کا موقع مُیَسَّر ہونے کےباوُ جود دوسرے اسلامی بھائی کیلئے قربانی دیکراُسے کار میں بٹھا کر اور خُود پیدل یا بس وغیرہ میں سفرکر کےبھی ایثار کا ثواب حاصل کرسکتے ہیں ، سُنَّتوں بھرے اجتِماع وغیرہ میں آرام دِہ جگہ مل جائے تو دوسرے اسلامی بھائی پر جگہ کُشادہ کر کے یا اُسے وہ جگہ پیش کر کے ایثار کرسکتے ہیں ، کھاناکم ہو اورکھانے والے زِیادہ ہوں تو خُود کم کھاکر یا بالکل نہ کھا کر نیز اسی طرح کے بے شُمار مَواقِع پر اپنے نَفْس کو تھوڑی سی تکلیف دیکر مُفت میں اِیثارکاثواب کمایا جاسکتا ہے ۔ (مدینے کی مچھلی ،ص۲۷)

سَخاوت کی خَصْلت عنایت ہو یارَبّ

دے جذبہ بھی اِیثار کا یاالٰہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

فتویٰ نویسی کا آغاز مع”فتاویٰ  رضویہ “ كا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنے اپنی محنت و کوشش سے دِین کی ایسی بے مثال عِلْمی خدمات سر اَنْجام دِیں کہ آج تک آپ کے نام کی دُھوم مچی ہوئی ہے۔اِنہِی  کارناموں میں سےایک بہترین اور زبردست علمی کارنامہ فتاویٰ رضویہ کی30جِلدیں ہیں۔جو تقریباً بائیس ہزار(22000)صَفحات،چھ ہزار آٹھ سو سینتا لیس(6847)سُوالات کے جوابات اور دو سو چھ(206)رسائل پر مُشتَمِل ہے۔ جبکہ ہزارہا مسائل ضِمناً زیرِ بَحث آئے ہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ فتاویٰ رضویہ قرآن،حدیث،اِجماع اور فقہائے کرام کے جُزئیات(جُزْ۔ئی۔ یات) سے آراستہ  ہر قسم کے مسائل کا ایسا حَسِین گُلدستہ ہے، جو رہتی دنیا تک لوگوں کے قلب و فکر کو