Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

 میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا     جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

مطالعہ کرنے کے مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!مطالعہ کرنے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:بے شک علم سیکھنے سے آتاہے۔(کنز العمال،۱۰/۱۰۴،حدیث:۲۹۲۵۲)۔(2)فرمایا:دنیا ملعون ہے اور اللہ پاک کے ذکر، اس کے ولی یعنی دوست اور دینی علم پڑھنے اور پڑھانے والے کے سوااس کی ہرچیزبھی ملعون ہے۔ (تِرمِذی، کتاب الزہد،۴/۱۴۴،حدیث:۲۳۲۹)٭مطالعہ ایمان کی مضبوطی و پختگی کا باعث ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟ص۱۶)٭مطالعہ سے علم بڑھتا ہے۔ (ایضاً ص۱۷)٭ مطالعہ حصول معرفت کا ذریعہ ہے۔ (ایضاً،ص۱۸) ٭مطالعہ سے کائنات میں غور و فکر کرنے کا ذہن بنتا ہے۔(ایضاً،ص۱۸) ٭مطالعہ سے عقل و شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔(ایضاً، ص۱۹)٭مطالعہ انسان کی دینی و دنیاوی دونوں ترقیوں کا سبب بنتا ہے۔(ایضاً،ص۱۹) ٭مطالعہ طبیعت میں نشاط،نگاہوں میں تیزی اور ذہن و دماغ کو تازگی عطا کرتا ہے۔(ایضاً، ص۱۹ملخصاً) ٭ایسی کتب ،رسائل اور اخبارات سے ہمیشہ دور رہے جو ایمان کے لئے زہر قاتل، حیاءسوز اور اخلاق


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵