Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

ہر ورق تیرا شریعت کی دلیلِ روشن     ایک قانونِ مکمل ہے فتاویٰ تیرا

تری تحریر پہ اَنگُشْت بَدَنْداں تھا عرب    تیری تقریر تھی کہ قادری تیغا تیرا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا ایک کارنامہ یہ بھی ہے کہ آپ نے فنِّ شاعری میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے کر عاشقان ِ رسول  کے دلوں کو خوب  گرمایا ۔

کتاب ”حدائقِ بخشش “ کا تعارف

اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت،مولانا شاہ اِمام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کابے مثال نعتیہ دیوان ’’حدائقِ بخشش“ کے نام سے مشہورہے۔امامِ عشق  ومحبت،اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے نوکِ قلم سے نکلا ہوا ہر ایک شعر قرآن و حدیث کاسچاترجمان اورناموسِ رسالت ،صحابہ واہل ِبیت اوراولیائے کرام رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی عظمتوں کا سچا محافظ اور ان کے فیوض و برکات کا سرچشمہ ہے۔چونکہ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی کامل عبور حاصل تھا،اس لئے  آپ نے اُردو کے علاوہ عربی اور فارسی وغیرہ زبانوں میں بھی نعتیں تحریر فرمائی ہیں۔

اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے”حدائقِ بخشش“میں فصاحت  وبلاغت کے وہ دریا بہائے کہ زمانے کے کئی نامی گرامی  شاعر وادیب،حدائقِ بخشش  کامطالعہ کرتے ہیں تو ان کی عقلیں دَنگ ر ہ جاتی ہیں اور وہ داد  و   تحسین دئیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

شیخِ طریقت، اَمِیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو حدائقِ بخشش سےاس قدر لگاؤ ہے کہ آپ اپنے بیانات و مدنی مذاکروں میں وقتاً فوقتاً حدائقِ بخشش کے اشعار پڑھتے ہیں بلکہ اپنے مریدین ومتعلقین کو  بھی حدائق بخشش پڑھنے اور اپنے پاس رکھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں،بلکہ اَمِیرِ اہلسنّت