Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اعلی حضرت اور شفقت و خیر خواہی

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اعلیٰ حضر ت ،امامِ اہلسُنَّت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرتِ مبارکہ  کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ آپ دُعا مانگتے وقت  اپنے عزیز واَقارب ،دوست اَحباب، مُریدوں اور  دیگر مسلمانوں کیلئے دعا کا  خُصوصی اہتمام فرماتے تھے،آئیے ! اس کی چند مثالیں ملاحظہ کیجئے، چنانچہ

دُعا کے لئے فہرست بنائی:

(1)آپ نے اپنے اعزّا، اَقرِبا ،اصحاب واحباب اور خاص خاص مُریدوں کے ناموں کی ایک طویل فہرست بنائی ہوئی تھی ۔بعد نماز ِ فجر اپنے اَوْراد و وَظائِف کے آخر میں اُن سب کے لئے نام بنام دُعا فرمایا کرتے ۔ لوگ اِس بات کی تمنا (Wish) رکھتے کہ اُن کا نام بھی اِس فہرست میں شامل ہوجائے ۔

کہتے رہتے ہیں دعا کے واسطے بندے ترے

 

کردے پُوری آرزو ہر بیکس و مجبور کی

(وسائل بخشش مرمم،ص۹۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سب کے لئے دُعا کرتا ہو ں :

            (2)حضرت سیِّد ایوب علی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں:ایک دن میں بہت پریشان تھا،دُعا کا طالب ہوا تو اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے دُعا فرمائی اور ساتھ ہی مجھے اور میرے بھائی سید قناعت علی سے ارشاد فرمایا : تم دونوں کا نام بھی میں نے دُعا کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جو رفتہ رفتہ بہت طویل ہو گئی ہے یہ تمام نام مجھے حفظ ہیں ، روزانہ نام بنام سب کے لیے دُعا کرتا ہوں ۔(فیضان اعلی حضرت ، ۱۸۰)