Book Name:Ala Hazrat Ka Kirdar

توآج ہی  عاشقان رسول کی  مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحِصَّہ لیں۔ 12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف بھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکے کمزورعَلاقوں اوراطراف کے گاؤں،گوٹھوں میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی عاشقانِ رسول کونیکی کی دعوت دےکرعِلمِ دِین سیکھنے، سکھانے کی ترکیب کی جاتی ہے۔٭اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّوَجَلَّ یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف  اسلامی بھائیوں کو سُنّتیں و آداب اور  مَدَنی دَرْس وغیرہ کا طریقہ سکھانے کا بہترین ذریعہ ہے٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف  کی بَرَکت سے مساجِد آبادہوتی ہیں ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت سے  بہ نیتِ اعتکاف مسجد میں گزرنے والاہر ہر لَمحہ عِبادَت میں شُمار  ہوگا  ٭یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکاف کی بَرَکت  سےمسجِد سے مَحَبَّت کرنے اور اُس میں اپنا زِیادہ سے زِیادہ وَقْت گُزارنے   کی فضیلت حاصل ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنا زِیادہ وَقْت مسجد میں گزارنے کی بھی کیا خوب فضیلت ہے ،چُنانچہ

حضرت سَیِّدُنا ابُو سَعِیْد خُدْرِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا :جب تُم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد میں کثرت سے آمد و رَفْت رکھنے والاہے تو اُس کے اِیمان کی گواہی دو کیونکہاللہ کریم(پارہ 10،سُورۂ توبہ کی آیت نمبر 18میں اِرْشاد)فرماتاہے :

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ

 (پ ۱۰ ،التوبہ :۱۸)

 ترجَمۂ کنزُ الایمان:اللہ کی مسجدیں وُہی آباد کرتے ہیں جو اللہاور قِیامت پر اِیمان لاتے  اور نَماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔(ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمۃ الصلوۃ ،۴/۲۸۰، حدیث:۲۶۲۶)

آیئے ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنئے چنانچہ