Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

                 (۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادَہ،اُتنا ثواب بھی زِیادَہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گی۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرک کر دوسروں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔ ٭دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گی صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئے پست آواز سے جواب دوں گی۔ دوران بیان موبائل کےغیر ضروری استعمال سے بچونگی ،نہ بیان کی ریکارڈنگ کرونگی نہ اور کسی قسم کی آواز (کہ اسکی اجازت نہیں)٭ اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی ۔جو کچھ سنو گی اسے سن کر سمجھ کر اس پہ عمل کرنے ،بعد میں دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروںگی،

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اِسلامی کے اشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب”عیون الحکایات(حصّہ اول)صفحہ نمبر269سے ایک سبق آموز حکایت سنئےاوراس سے حاصل ہونے والے مدنی پھولوں کی مہکتی خوشبو سےاپنے دل کے مدنی گلدستے کوبھی مشکبارکرنے کی کوشش کیجئے۔چنانچہ

گناہوں سے حفاظت کی انوکھی دُعا

حضرت سَیِّدُنا مالک بن انسرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت سَیِّدُنا یونس بن یوسف رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے زمانے کےمشہور اولیائے کرام میں سے تھے۔زیادہ تَر وَقْت مسجد میں گُزارتے اور اپنےرَبّ عَزَّ  وَجَلَّ کی عبادت میں مشغول رہتے۔عالَمِ شباب تھا۔انہوں نے اپنی جوانی اللہعَزَّ  وَجَلَّکی عبادت کیلئے وقف کی ہوئی تھی۔ایک مرتبہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ مسجد سے باہر آرہے تھے کہ اچانک