Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

جلد4صفحہ239 کا مطالعہ بے حد مفید ہے۔

اپنے سے کم حیثیت  لوگوں کو دیکھئے

(2)شکر کی عادت بنانے کیلئے ہمیشہ اپنے سے کم حیثیت والےکودیکھئے اور یوں ذہن بنائیے کہ میرے پاس تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی دی ہوئی کثیر نعمتیں اور طرح طرح کی آسائشیں موجود ہیں جبکہ فلاں تو بے چارہ معذور ہے،ہر وقت بیماریوں،پریشانیوں  کا شکار ہے ،فلاں کے پاس تو اپنا ذاتی مکان یا گاڑی  اوراچھا لباس بھی نہیں ہے حتّٰی کہ وہ تو 2 وقت کی روٹی کیلئے بھی دوسروں کا  محتاج ہے ۔

نعمتوں پر غور کیجئے  

(3)شکر کی عادت بنانے کیلئےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی ڈھیروں نعمتوں پر غور کیجئے کہ اس نے ہمیں اشرفُ المخلوقات بنایا،نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمت میں پیدا فرمایا،صحابہ و اہلِ بیت عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  ، بزرگانِ دین ،علمائے اہلسنت مرشد  ِ کریم  کی نسبت اوران کے صدقے مدنی ماحول  عطافرمایا،ہمیں قرآن، ایمان، مبارک راتیں اورایام،مکّۂ مکرمہ ومدینۂ منورہ جیسے بابرکت شہر،مساجد،مدارس،جامعات، والدین، بہن بھائی،جسمانی اعضاء،عقل وحواس،ہَوا،پانی،مٹی،روشنی،مکان،روزگار،سردی،گرمی،خزاں،بہار،زمین،آسمان،پہاڑ،چاندسورج،نیند،صحت،اَناج،حیوانات،نباتات،بارشیں،دن اور رات وغیرہ جیسی عظیمُ الشَّان نعمتیں نصیب فرمائی ہیں اگر ہمیں  کوئی ایک نعمت نہ ملے  تو ہم اتنی ساری نعمتوں کو فراموش کردیتے ہیں ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے ۔

اعضاء کے ذریعے شکر کیجئے

 (4)زبان کے ساتھ ساتھ دیگر اعضاء مثلاً ہاتھ، پاؤں اور آنکھوں وغیرہ کے ذریعے بھی یوں شکر ادا کیجئے کہ ان سے صرف جائز اورثواب والے کام کیجئے ،ناجائز  وحرام بلکہ فضول کاموں میں  ان اعضا