Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آج کے اس ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ہم نے نعمتوں کی قدر کرنے اور ان پر شکر بجالانے کے طریقوں کے متعلق مدنی پھول چننے کی سعادت حاصل  کی ،ہم نے سُنا کہ

نعمتوں سےصرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی فرمانبرداری والے کام لئے جائیں کہ یہی بُزرگانِ دین کی سیرت سے ہمیں پتا چلا ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نعمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ انہیں شمار کرنا کسی کے بس میں نہیں۔

نعمتوں پر شکر بجالانا،انہیں یاد رکھنا،ان کا چرچا کرنا اور ہر حال میں ناشکری سے بچتے رہنا ہمارے بزرگوں کے پسندیدہ معمولات میں شامل رہا۔

نعمتوں پر شکر بجالانے کی برکت سے بندہ مقامِ صدیقیت پر فائز ہوجاتا ہے۔

نعمتوں پر شکر کی برکت سے بندے کو شاکرین میں لکھ دیا جاتا ہے۔

نعمتوں کا شکر  ادا کرنا قوموں کے عروج کا سبب ہے۔

نعمتوں کا شکر بجالانا نعمت میں اضافے جبکہ ناشکری کرنا زوالِ نعمت کا سبب ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں حقیقی معنیٰ میں نعمتوں کی قدر کرنے،ان پر شکرکرنے اور ناشکری کی تباہ کاری سے محفوظ فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی