Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے 8 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے8َمدنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام انفرادی کوشش بھی ہے

انفرادی کوشش کے فضائل بے شمار ہیں چنانچہ

سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا: "اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم!اگر اللہ تَعَالٰی تمہارے ذریعے کسی ایک کو بھی ہدایت دے دے تو تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بھی بہتر ہےـ"(سنن ابوداؤدج۲ص۱۵۹)

ایک اورجگہ ارشاد ہوتا ہے:

حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رحمتِ کونین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ  وَسَلَّمَنے فرمایا"نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والا بھی نیکی کرنے والے کی طرح ہے".(جانع ترمذی، کتاب العلم،باب ماجاء الدال علی الخیر الخ ج ۴ص۵رقم ۲۶۷۹)

اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ" دعوت اسلامی کا 99%فیصد کام انفرادی کوشش کے ذریعے ہی ممکن ہےـ"

لہٰذا آپ بھی اس مدنی کام میں حصہ لیتے ہوئے اسکی برکتیں حاصل کیجئے.آئیے ترغیب کے لئے ایک ایمان افروز مدنی بہار سنتے ہیں چنانچہ:

انوکھی کمائی

    بنگلہ دیش کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں ایک عرصے سے اپنے خاوند کے ساتھ کویت میں رہائش پذیر ہوں۔بدقسمتی سے یہاں کے آزادانہ اور بے ہودہ ماحول کے جراثیم مجھ میں بھی سرایت کرنے لگے اور میں مختلف گناہوں کے