Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

کو استعمال کرنے سے بچئے،حضرت سَیِّدُنا زِیادرَحمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہسے منقو ل ہے:نعمت پانے والے پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کا ایک حق یہ ہے کہ وہ اس نعمت کے ذریعے نافرمانی کا مرتکب نہ ہو ۔

 (تاریخ مدینہ دمشق لابن عساکر، زیاد بن عبید،۱۹/۱۹۱)

مصیبت میں صبر کیجئے

(5)مصیبت کی حالت میں  بھی شکر کی عادت بنائیے مثلاً اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا شکر ہے کہ اس نے کوئی بڑی مصیبت یا بیماری نہیں بھیجی۔ہمارے بزرگ تو مصیبت پہنچنے پر خوش ہوتے تھے جیساکہ منقول ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا فتح مو صلیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کودردِسرہُوا توخوش ہوکر ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے مجھے وہ مَرَض عنایت فرمایاجو انبیائے کرام عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکو درپیش ہوتا تھا لہٰذا اب اس کا شکرانہ یہ ہے کہ میں 400 رَکعَت نفل پڑھوں۔(152رَحمت بھری حکایات ص۱۷۱)

(7)ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی عادت بنالیجئے۔

 (8)مدنی چینل  کے سلسلے دیکھنے کا معمول بنالیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نعمتوں پر شکر بجالانے کی عادت بن جائے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مَحبُوبِِ عَطار کی وِلادَت ورِحْلَت

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ذُوالقعدۃُ الحرام کا مبارک مہینا ہمارے درمیان جلوہ گر ہےاس  کی21تاریخ  کو تاجدارِ مدنی انعامات حاجی زم زم عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا عُرس مُبارَک ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ 10ستمبر1965؁ء(بمطابق 14جُمَادَی الْاُوْلیٰ 1385؁ھ)میں باب الاسلام سندھ کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئے۔20 سال کی عمر میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کےذریعے سے شہنشاہِ بغداد ،حضور غوثِ پاک  حضرت شیخ