Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

حضرت سیِّدُنا کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:اللہ تَعَالٰی دنیا میں کسی بندے پر انعام کرے پھر وہ اس نعمت کا اللہ تَعَالٰی کے لئے شکر ادا کرے اور اس نعمت کی وجہ سے اللہ تَعَالٰی کے لئے تواضع کرے تو اللہ تَعَالٰی اسے دنیا میں اس نعمت سے نفع دیتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کے آخرت میں درجات بلند فرماتا ہے اور جس پر اللہ تَعَالٰی نے دنیا میں انعام فرمایا اور اس نے شکر ادا نہ کیا اور نہ اللہ تَعَالٰی کے لئے اس نے تواضع کی تو اللہ تَعَالٰی دنیا میں اس نعمت کا نفع اس سے روک لیتا ہے اور اس کے لئے جہنم کا ایک طبق کھول دیتا ہے ،پھر اگر اللہ تَعَالٰی چاہے گا تو اسے (آخرت میں ) عذاب دے گا یا اس سے در گزر فرمائے گا۔(رسائل ابن ابی الدنیا، التواضع والخمول، ۳/۵۵۵، رقم: ۹۳)

”مجلس المدینہ لائبریری “

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!سنا آپ نے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرنے کے بجائے شیطان کے راستے پر چلتے ہوئےناشکری کا ارتکاب کرنا کس قدر تباہ کن ہے کہ نعمتوں کی ناقدری و ناشکری کرنے کی نحوست  سے نہ صرف نعمتوں سے محرومی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے بلکہ یہ عمل جہنم میں جانے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذاصرف خوش حالی میں ہی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کا شکر ادا نہ کریں بلکہ خستہ حالی میں بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی دیگر نعمتوں پر نظررکھتے ہوئے ناشکری سے بچنا چاہیے۔یاد رہے! دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر خدمتِ دین کے کاموں میں اپنے آپ کو مشغول رکھنا بھی ناشکری کی آفت سے چھٹکارا پانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا کے200 سے زائد ممالک میں خدمتِ دین کے 103سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،انہی شعبہ جات میں سے ایک”مجلس المدینہ لائبریری“بھی ہے۔ علمِ دین کی روشنی پھیلانا اور لوگوں کو درست اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانا اس مجلس کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔اس مجلس کے تحت مختلف مدنی مراکز میں قائم المدینہ لائبریری میں