Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

مطالعہ کرنے کے لئے خوشگوار ماحول میں سنتوں بھرے آڈیو،وڈیو بیانات،مدنی مذاکرے سننے اور مدنی چینل دیکھنے کے لئے کمپیوٹرز کی ترکیب بنائی گئی ہے جبکہ اس مجلس کی جانب سے المدینہ لائبریری میں مختلف موضوعات پر مشتمل امیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ  اور علمائے اہلسنت کی کتب و رسائلs،CD ۔ s،VCD اور میموری کارڈز وغیرہ رکھنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مجلس المدینہ لائبریری کو مزید ترقیاں اور عروج نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شکرِ الٰہی بجالانے کے چند طریقے

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ابھی ہم نے نعمتوں پر شکر کی برکتیں اور ناشکری کی وعیدیں سُنیں، اُمید ہے کہ دل میں نعمتوں کی قدر،نعمتوں پر شکر بجالانے اور ناشکری سے بچنے کا مدنی ذہن بنا ہوگا۔مگر یاد رہے! اس مدنی سوچ کے مطابق عمل کرنے اور اس پر استقامت(Steadfastness) پانے کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں نعمتوں پر شکر بجالانے کے کچھ نہ کچھ طریقے بھی معلوم ہوں۔توآئیے!اب اللہعَزَّ  وَجَلَّ   کی عطا کردہ نعمتوں پر اس کا شکر بجالانے کے چند طریقے سنتے ہیں تاکہ ان کی برکت سے ہم اپنے رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ  کے شکرگزار بندے بن جائیں ،چنانچہ

شکر سے متعلق مطالعہ کیجئے !

(1)جب بھی موقع ملے شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمدالیاس عطّار قادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ اورمکتبۃ المدینہ  کی  دیگر کتب ورسائل  کا مطالعہ کیجئے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آئےگا اور ساتھ ساتھ نعمتوں پر شکر کا ذہن بھی بنے گا۔ شکرسے متعلق  معلومات کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”شکر کے فضائل“اور حُجۃُ الْاِسْلام حضرت سَیِّدُنا امام محمد غزالیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی تصنیف”اِحیاءُ العُلوم“