Book Name:Nematon Ki Qadr Kijiye

اَدائیگی سے مُنہ موڑا تب سے ان کی طاقت اور غير مسلموں پر تَسلُّط ختم ہونا شُروع ہو گیا ۔ (صراط الجنان :۴/۲۷،بتغير قليل)

جو کچھ بھی  ہیں  سب اپنے ہی ہاتھوں کے ہیں کر تُوت       شکوہ  ہے   زمانے   کا  نہ   قسمت   کا  گلہ  ہے

دیکھے   ہیں  یہ   دن   اپنی ہی  غفلت  کی بدولت     سچ  ہے   کہ   بُرے   کام   کا  انجام  بُرا  ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد               

اعضائے جسمانی کا شکرکیاہے؟

حضرت سیِّدُنا محمد بن ہانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اپنے کسی دوست کے حوالے سے بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا ابُو حازِم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے عرض کی:اے ابُو حازم!آنکھوں کا شکر کیا ہے؟ارشاد فرمایا:ان کے ذریعے کوئی اچھی بات دیکھو تواسے عام کرواور اگر بُری بات دیکھو تو اُسے چھپالو۔اس نے عرض کی:کانوں کا شکر کیا ہے؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:اگر ان کے ذریعے اچھی بات سنُو تو اسے یادکر لو اور اگر بُری بات سُنو توپوشیدہ رکھو۔اس نے عرض کی:ہاتھوں کا شکر کیا ہے؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشادفرمایا:ان سےایسی چیز(مثلاً مالِ حرام وغیرہ)حاصل نہ کروجو تیرے لئے جائزنہیں اور ان میں جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کاحق ہے(جیسا کہ صدقات واجبہ وغیرہ)اس کو نہ روکو۔اس نے عرض کی:پیٹ کا شکر کیا ہے؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:پیٹ کا شکر یہ  ہے کہ اس کے نچلے حصے میں کھانا ہوجبکہ اُوپری حصّہ علم سے لبریزہو۔اس نے عرض کی: شرمگاہ کا شکر کیا ہے؟اس کے سوال کے جواب میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے (پارہ 18 سُورۃُ المومنون ) کی یہ آیاتِ مقدسہ تلاوت فرمائیں: