Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

ہے ملائکہ کی اور جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے ۔ خلقِ دنیا آئے گی تیرے پاس ذلیل وخوارہو کر، طلوعِ فجر کے ساتھ 100بار کہا کر ”سُبْحٰنَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سَبْحٰنَ اللہِ الْعَظِیْم وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُ اللہ([1])اُن صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کو سات دن گزرے تھے کہ خدمتِ اقدس میں حاضر ہوکر عرض کی:حضور! دنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی، میں حیران ہوں کہاں اُٹھاؤں کہا ں رکھوں ۔([2])

(3)حضرت سَیِّدُنا سَہَلْ بن سَعَد رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضورِ اَقْدَس ،شفیعِ روز ِمَحْشَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمتِ بابَرَکت میں حاضر ہوکر اپنی مفلسی کی شکایت کی۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا، جب تم گھر میں داخل ہوتوگھر والوں کو سلام کرو اور اگر کوئی نہ ہوتو مجھ پر سلام عرض کرو اور ایک بار قُلْ ھُوَاﷲشریف پڑھو۔ اس شخص نے ایسا ہی کیا پھر اﷲتعالیٰ نے اس کو اتنا مالا مال کردیا کہ اس نے اپنے ہمسایوں اور رشتہ داروں کی بھی خدمت کی۔([3])

مجلسِ تراجم

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سِیاسی تحریک،دعوتِ اسلامی ساری دُنیا میں عشقِ رسول کی شمعیں روشن کرنے اورنیکی کی دعوت عام کرنے کیلئےاب تک 100 سے زائد شُعبہ جات کے ذریعے دین ِمَتین کی خدمت میں مصروف ِعمل ہے،اِنہی شُعْبوں میں سے ایک شعبہ’’مجلسِ تَراجِم‘‘بھی ہے، جو امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اورمکتبۃُ المدینہ کی کُتُب و رَسائل کا مُختلف زَبانوں میں تَرجمہ کرنے کی خِدْمت سَر اَنْجام دے رہا ہے تاکہ اُردو پڑھنے والوں کے ساتھ ساتھ دُنیا کی دیگر زبانیں بولنے والے کروڑوں لوگ بھی فیض یاب ہو سکیں اوران کا بھی یہ مدنی ذِہْن بن جائے کہ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے


 



[1] لسان المیزان،حرف العین،۴/۳۰۴ ،حدیث:۵۱۰۰

[2] ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص ۱۲۸

[3] الجامع لاحکام القر آن،للقرطبی،۲۰/۲۳۱