Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

اندر بسم اللہ اور سورۂ اِخلاص پڑھ لینا۔٭کھانے سے پہلے اور بعد وُضُو (یعنی ہاتھ منہ دھونا )۔ ([1])٭دِین کے احکامات پر پابندی سے عمل کرتے ہوئے اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت کرنا۔([2])٭طہارت و پاکیزگی اختیارکرنا۔٭دسترخوان پر گِرے ہوئے ٹکڑوں  کو چُن چُن کر کھانا۔([3])٭نمازِتَہَجُّد پڑھتے رہنا،توبہ کی کثرت کرتے رہنا اور فجر کی سُنَّتوں  اور فرضوں  کے درمیان ستّر (70)بار اِسْتِغْفار کرنا، گھر میں  آیَۃُ الْکُرْسی پڑھنا اور بکثرت دُرُود شریف پڑھنا ۔ ([4])٭قرآن ِ کریم اوردِینی کتابیں مدرسوں کیلئے وقْف کرنا٭دوسروں تک علمِ دین پہنچانا اگرچہ قرآن کی ایک آیت یادِین کا ایک مسئلہ ہوبھی رِزْق میں خیرو برکت اور وُسعت کا ذریعہ ہے۔

آئیے احادیثِ مُبارکہ کی روشنی میں ترقیِ معیشت اور رِزْق میں برکت سے مُتَعَلِّق تین (3)مزید مدنی پھول مُلاحظہ کیجئے۔

رِزْق میں برکت کے روحانی علاج

(1)نبیوں کے تاجْوَر، مَحبوبِ رَبِّ اکبرصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا: جس نے اِسْتِغْفَارکو اپنے اوپر لازم کرلیا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی ہر پریشانی دُور فرمائے گا اور ہر تنگی سے راحت عطافرمائے گا اور اسے ایسی جگہ سے رِزْق عطافرمائیگا ،جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو گا۔([5])

(2)ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت میں ہے:ایک صحابی(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ)خدمتِ اقدس (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم)میں حاضر ہوئے اور عرض کی:دنیانے مجھ سے پیٹھ پھیرلی۔ فرمایا:کیا وہ تسبیح تمہیں یا دنہیں جو تسبیح


 

 



[1] کَنزُالعُمّال،۱۰/۱۰۶ حدیث: ۴۰۷۵۵

[2] شعب الایمان،۶/۲۱۹،حدیث: ۷۹۴۷

[3] اتحاف السادۃ المتقین ، الباب الاول،۵/۵۹۷

[4] سنی بہشتی زیور، ص ۶۰۹،ملخصاً

[5] ابن ماجه ،کتا ب الادب ،باب الاستغفار ،۴/۲۵۷، حدیث: ۳۸۱۹