Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

                میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کی گئی حکایت،فیضانِ سُنّت جلد1 سے پیش کی گئی ہے،آئیے!اِسی نسبت سے فیضانِ سُنّت جلد 1کا تعارف بھی سُنتے ہیں۔

کتاب ”فیضانِ سنت (جلد اول) “ کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فیضانِ سنّت (جلد اول)در حقیقت شیخِ طریقت ،امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تالیف کردہ چار(4) مستقل کتابوں کو اپنے دامن میں لئے ہوئے ہے۔(1) ” فیضانِ بِسْمِ اللہ“جو کہ بسم اللہ شریف کے  فضائل اور اس سے متعلق دلچسپ حکایات پر مشتمل ہے۔(2)” آدابِ طعام “جوکہ کھانے کی سنّتوں اور آداب کے علاوہ 99 سبق آموز حکایات پر مشتمل ہے۔(3)” پیٹ کا قُفلِ مدینہ“ جو کہ ضرورت سے زیادہ کھانے کے دینی اور دُنیاوی نقصانات کے بیان نیز قُفلِ مدینہ کی برکتوں سے مالا مال احادیث و حکایات  پر مشتمل ہے۔(4)”فیضانِ رمضان “جوکہ روزہ ،تراویح ،اعتکاف ،زکوۃ اور عید الفطر کے فضائل اور رنگا رنگ مدنی پھولوں کا نہایت ہی حسین گلدستہ ہے۔حقیقت یہ ہے کہ فیضانِ سنت (جلد اول)موضوعات کی کثرت و جامعیت کے اعتبار سے نہ صرف درس دینے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کیلئے بلکہ تمام مسلمانوں کیلئے نہایت مُفید اور علمِ دین حاصل کرنے کا ایک ذریعہ ہے ۔لہٰذا تمام اسلامی بھائیوں سے مدنی التجاء ہے کہ آج ہی اِس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ہدیۃً حاصل کریں اور وقتاً فوقتاً اس کا مطالعہ کرتے رہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اب تک انگلش کے علاوہ گجراتی،سندھی اور بنگالی زبان میں بھی اس کا ترجمہ کیا جاچکا ہے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ابھی جو ہم نے حکایت سُنی  اس سے یہ بھیمعلوم ہوا ہمارے بُزُرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰیسنّتوں پر عمل کرنے کے معاملے میں دنیا کے بڑے سے بڑے رئیس بلکہ