Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

ہیں کہ (1) اس کی وجہ سے چہرے کی رونق ختم ہوجاتی ہے۔(2)تنگدستی پیدا ہوتی ہے۔اور (3)عمر کم ہو جاتی ہے۔ اُخروی نُقصانات یہ ہیں کہ (1)اس کی وجہ سے  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا غضب  ہوگا۔ (2)حساب میں سختی ہوگی۔اور (3)جہنم میں داخلہ ہوگا۔([1])

مٹا دے ساری خطائیں مری مٹا یا رَبّ                   بنادے نیک بنا نیک دے بنا یا رَبّ

)وسائل بخشش مُرمّم ، ص ۷۸(

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سُود بھی تنگیِ رِزْق کا سبب ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تنگیِ رِزْق کے اسباب میں سے ایک سبب سُود خوری بھی ہےجیساکہ مروی ہے:اِیَّاکُمْ وَالرِّبَا فَاِنَّہُ یُوْرِثُ الْفَقْرَ یعنی سُود سے بچو کہ یہ تنگدستی لاتا ہے۔([2])یاد رکھئے! سُود ایک ایسی بُرائی ہے جس نے ہمیشہ مَعِیْشت و روزگار کو تباہ و برباد کیا ہے،قرآن و حدیث میں سُود کی نہایت سخت الفاظ میں بُرائی بیان کی گئی ہے،حتی کہ سُود سے باز  نہ آنے والوں کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اسکے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی طرف سے اعلانِ جنگ کیا گیا ہے۔چنانچہ پارہ 3 سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 278 اور 279 میں  ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۲۷۸)فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۚ-وَ اِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوْسُ اَمْوَالِكُمْۚ-لَا تَظْلِمُوْنَ

ترجَمۂ کنز الایمان:اے ایمان والو!اللہسے ڈر و اور چھوڑ دو جو باقی رہ گیا ہے سُود اگر مسلمان ہو ۔پھر اگر ایسا نہ کرو تو یقین کر لو اللہ اور اللہ کے رسول سے لڑائی کااور اگر تم توبہ کرو تو اپنا اصل مال لے لو نہ تم کسی کو نقصان


 

 



[1] کنزالعمال ،کتاب الحدو د ،قسم الاقوال،  الباب الثانی فی انواع الحدو د ، جز ۵، ۳/۱۲۶، حدیث: ۱۳۰۱۸

[2] ارشاد الساری،کتاب مناقب الانصار، باب حدیث زیدبن نفیلالخ، ۸/۳۴۳، حدیث:۳۸۲۸