Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

٭ روزگار اور دیگر معاملات میں سچ اور دیانت داری سے کام لے٭اِسْتِغْفَار اور ذکر و دُرود کی کثرت کرے ٭ رِزْق وغیرہ تمام معاملات میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی ذات پرکامل بھروسا کرے ٭ فرض نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ زہے نصیب اشراق و چاشت اور تہجد کا بھی اہتمام کرے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   تمام مسلمانوں کی مشکلوں کو آسان فرمائے ،ہمیں سچا پکا نمازی بنائے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں مرتے دم تک استقامت عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چندسُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنَّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

بات چیت کرنے کے اہم مدنی پھول

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے شیخِ طریقت،امیراہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے  ’’101 مَدَنی پھول‘‘سے  بات چیت کے حوالے سے چند اہم مدنی پھول سنتے ہیں:٭مسکرا کر اور خندہ پیشانی سے بات چیت کیجئے۔٭مسلمانوں کی دلجوئی کی نیّت سے چھوٹوں کے ساتھ مُشفِقانہ اور بڑو ں کے ساتھ مُؤدَّ با نہ لہجہ رکھئے۔٭چلاّ چلاّ کر بات کرنے سے حد درجہ احتیاط کیجئے۔٭چاہے ایک دن کا بچّہ ہو اچّھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اُس سے بھی آپ جناب سے گفتگو کی


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵