Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی تو فوراً راضی ہو گئے اور یوں وہ ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنےاور دیگر مدنی کاموں میں حصہ لینے لگے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تھوڑے ہی عرصے میں ان میں مُثبت تبدیلی آنے لگی۔انہوں نے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کرلی اور گُناہوں میں مبتلا کرنیوالا کاروبار (ویڈیوسینٹر)ختم کر دیاا ور دھاگہ،لیس کا کام شروع کر دیا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے ویڈیو سینٹر کے مالک میں کیسی زبردست مُثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں کہ نہ صرف وہ نیک اجتماعات میں شرکت کرنے لگے بلکہ ویڈیو سینٹر جیسابُرا کاروبار بھی چھوڑ دیا۔یقیناً اگر سارے مُسلمان کاروبار اور دیگر مُعاملات میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی والے کام ترک کردیں اور اس کی یاد کو اپنےدل میں بسالیں تو اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رحمت سے قوی امید ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اُن  کے رِزْق میں ایسی برکت عطا فرمادے کہ ان کے معاشی مسائل کا نام و نشان بھی باقی نہ رہے۔

رِزْق میں برکت کے ذرائع

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے کہ جس طرح رِزْق کی تنگی اور معیشت کی تباہی سے نجات کے لئے تنگدستی کا سبب بننے والی چیزوں سے بچنا ضروری ہے ،اسی طرح رِزْق کی فراوانی اور معیشت کی ترقّی کے لئے رِزْق میں وسعت اور خیر و برکت  پیدا کرنے والی چیزوں کو اختیار کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔آئیے  رِزْق میں برکت پیدا کرنے والے چند مدنی پھول سُنتے ہیں ۔چنانچہ