Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

٭رشتے داروں اور بالخصوص ماں باپ کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا۔([1])٭تقویٰ اختیار کرنا یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے ڈرنا (گناہوں کو ترک کرنا)٭نمازِ چاشت پڑھنا (کہ یہ عمل رِزْق میں برکت کیلئے بے حد مفید اورمجرب ہے)٭قرآنِ پاک کی مختلف سورتیں پڑھنا  مثلاًسورۃُ الملک ، سورۃُ المزمل،سورۃُ اللیل اور سورۂ اَلَمْ نَشْرَحْ اور خصوصاً سُورۂ واقعہ کی تلاوت کرتے رہنا بھی فراخیِ رِزْق کا سبب ہے ٭صدقات ادا کرنا ،حدیثِ پاک میں ہے اَسْتَنْزِلُوا الرِزْق بِالصَّدَقَۃِ ترجمہ:صدقات کے ذریعے رِزْق طلب کرو۔([2]) ٭صبح سویرے جاگنا(اور فجر کی نماز ادا کرنا)نعمتوں میں اضافے کا باعث بنتاہے ٭لوگوں سے خندہ پیشانی وخوش کلامی بھی رِزْق کو بڑھاتی ہے۔٭اپنے گھرکے ماحول اور گھر کے برتنوں وغیرہ کو صاف ستھرا رکھنارِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں۔٭پانچوں  نمازوں کی ادائیگی اور ان میں خشوع وخضوع اور تعدیلِ ارکان کا لحاظ کرتے ہوئے واجبات ،سنن اور آداب کا پوری طرح لحاظ رکھنا رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں ۔([3])٭مسجد میں اذان سے پہلے پہنچنا رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں ،ہمیشہ باوضورہنا رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں ،نمازِ عشا کے بعد دُنیوی بات چیت نہ کرنا رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں ، غیر مفیداورفضول  باتوں سے اجتناب کرنا بھی رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں٭اپنے بچوں کی امی کے لباس اورنفقہ(یعنی خرچ اورکھانے وغیرہ)میں وسعت کرنا۔٭عاشوراء (یعنی دس (10)مُحَرَّمُ الحرام)کے دن اپنے بال بچوں کے کھانے پینے میں خوب فراخی اور کشادگی کرنا۔([4]) ٭رات دن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا مانگنا۔([5])٭ابتدائے دن میں گھر کے


 



[1] بخاری،کتاب الادب،باب من بسطالخ،۴/۹۷،حدیث:۵۹۸۶

[2] الکامل فی ضعفاء الرجال،حبیب بن ابی حبیب،۳/۳۲۶

[3] راہِ علم،ص ۱۰۵ ماخوذاً

[4] ماثبت بالسنۃ،ص۱۷

[5] مجمع الزوائد، کتاب الادعیۃ،رقم ۱۷۱۹۹،۱۰ /۲۲۱