Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

رونے بھی روتی ہیں)٭گناہ کرنا خُصُوصاً جھوٹ بولنا ٭چراغ کو پھونک مار کر بجھادینا٭ٹُوٹی ہوئی کنگھی استِعمال کرنا٭ماں باپ کیلئے دعائے خیر نہ کرنا٭عِمامہ بیٹھ کر باندھنا اور٭پاجامہ یا شلوار کھڑے کھڑے پہننا٭نیک اعمال میں ٹال مٹول (ٹال۔م َ۔ٹول)کرنا۔([1])

عمل کا ہو جذبہ عطا یا الٰہی                         گُناہوں سے مجھ کو بچا یا الٰہی

(وسائل بخشش مُرمّم ، ص۱۰۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی قافلہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیکیوں میں دل لگانے،گُناہوں سے خُود کو بچانے،تنگدستی کی آفت سے پیچھا چُھڑانے اور دُنیاو آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں پانے کیلئے تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ساتھ ہی ساتھ 12 مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے۔12 مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مدنی کام،سنّتوں کی تربیت کیلئے راہِ خُدا میں سفر کرنے والے عاشقِانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کرنا بھی ہے۔اَحادیثِ مُبارَکہ میں جابَجا راہِ خُدا میں سفر کے فَضائل بیان کئے گئے ہیں جیسا کہ دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشادفرمایا:جس شخص کے پاؤں راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، اُنہیں جہنّم کی آگ نہ چُھوئے گی۔([2])لہٰذا ہم سب کو بھی راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ میں سفر کرنے کے فضائل کو حاصل کرنے اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کو اپنا معمول بنا لینا چاہئے۔


 

 



[1] تعلیم المتعلم طریق التعلم، ۷۳ تا ۷۶

[2] بخاری ،کتاب الجہاد والسیر، با ب من اغبر ت قد ماہالخ ،۲/ ۲۵۷، حدیث:۲۸۱۱