Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہئے کہ تنگیِ رِزْق کے اسباب کی معلومات حاصل کریں اور اُن سے بچنے کی کوشش کریں ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مسلمانوں کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃُ العلمیہ کی طرف سے  تنگیِ رِزْق کے اسباب و علاج پر مشتمل نہایت مختصر اور بہت مفید رسالہ ”تنگدستی کے اسباب اور اس کا حل“مرتب کیا گیا ہے،جس میں تنگدستی کی وجوہات،تجارتی معاملات میں قَسَم کا وبال، راشن میں بے برکتی کی وجہ ،تنگدستی سے نجات اور رِزْق میں خیر و برکت کے حُصول کے مُتَعَلِّق انتہائی مُفید معلومات بیان کی گئی ہیں ،تمام اسلامی بھائیوں سے مدنی التجاء ہے کہ اس رسالے کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ہدیۃً حاصل کرکے نہ صرف خُود اس کا مطالعہ کیجئے بلکہ حسبِ استطاعت دُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ثواب کی نیت سے تقسیم کرکے اس کے مطالعے کی ترغیب دِلائیے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مجلسِ تراجم کی کوششوں سے اس رسالے کا انگلش،ہندی اور ملائی زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے،دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس رِسالے کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اسی رسالے میں شیخِ طریقت،امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   فرماتے ہیں کہ جس طرح روزی میں بَرَکت کی وجوہات ہیں اِسی طرح روزی میں تنگی کے بھی اسباب ہیں، اگر ان سے بچا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ روزی میں بَرَکت ہی بَرَکت دیکھیں گے۔اس کے بعد امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے مسلمانوں کی خیر خواہی کیلئے تنگدستی کے اَسباب بھی بیان فرمائے ہیں، آئیے سُنتے ہیں:٭بِغیر ہاتھ دھوئے کھانا کھانا،٭ننگے سر کھانا٭اندھیرے میں کھانا کھانا٭دروازے پر بیٹھ کر کھانا٭میت کے قریب بیٹھ کر کھانا٭جَنابَت (یعنی ناپاکی کی حالت میں)کھانا