Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رِزْق میں تنگی اور معیشت میں زوال کا ایک سبب زکوٰۃ نہ دینا بھی ہے۔یاد رکھئے!زکوٰۃ اسلام کا بنیادی رُکن اور اہم ترین مالی عبادت ہے۔یہ ایسا خوبصورت نظام ہے، جس کے ذریعے مُعاشرے کے نادار اور محتاج لوگوں کو مالی مدد ملتی ہے۔اگر سارے مالدار لوگ درست طریقے سے زکوٰۃ ادا کریں تو غربت و افلاس کا خاتمہ ہوجائے۔قرآنِ کریم میں زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں کے بارے میں سخت وعید آئی ہے ، چنانچہ ارشادِ خداوندی عَزَّ  وَجَلَّہے:

وَ الَّذِیْنَ یَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَ الْفِضَّةَ وَ لَا یُنْفِقُوْنَهَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِۙ-فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ(۳۴) (پ۱۰، التوبة:۳۴)

 ترجَمۂ کنز الایمان: اور وہ کہ جوڑ کر رکھتے ہیں سونا اور چاندی اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں خوشخبری سناؤ دردناک عذاب کی۔

آئیے زکوٰۃ نہ دینے والوں کے بارےمیں مالی نقصان اور معاشی بحران سے مُتَعَلّق دو (2)فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سُنتے ہیں:

1.     ارشاد فرمایا: جو قوم زکوٰۃ نہ دے گی،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اسے قحط میں مبتلا فرمائے گا۔([1])

2.     ارشاد فرمایا:خشکی و تری میں جو مال تلف (یعنی ضائع )ہوتا ہے،وہ زکوٰۃ نہ دینے کی وجہ سے تلف ہوتا ہے۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رسالہ ”تنگدستی کے اسباب اور اس کا حل“ کا تعارف

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم واقعی معاشی پریشانیوں اور رِزْق کی تنگیوں سے نجات


 



[1] معجم الاوسط ، ۳/۲۷۵، حدیث: ۴۵۷۷

[2] کنزالعمال،کتاب الزکوۃ،قسم الاقوال، الفصل الثانی فی ترہیب مانع الزکوۃ،جز ۶، ۳/۱۳۱، حدیث:۱۵۸۰۳