Book Name:Buray Khatmay ka khof

نیزاپنے بھائیوں،دوستوں،عزیزوں،پڑوسیوں اور دیگر رشتہ داروں پر انفرادی کوشش کرکےانہیں بھی یہی مدنی ذہن دیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس طرح ہر طرف علم کی شمعیں روشن ہوں گی ، جہالت کے اندھیرے چَھٹیں گے اورآپ کے لئےعظیم صدقَۂ جاریہ کاسلسلہ ہو جائے گا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ جامعۃ المدینہ (للبنین)یعنی اسلامی بھائیوں اور جامعۃ المدینہ (للبنات)یعنی اسلامی بہنوں کے جامعۃ المدینہ میں داخلے جاری ہیں اور10شوال المکرم 1437ھ،(متوقع 16جولائی 2016ء) تک داخلے جاری رہیں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے اندر ایمان کی حفاظت کا شعور بیدار کرنے اور بُرے خاتمے کے اسباب سے نجات پانے کے لئے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہ کر مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیجئے نیز اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں  اوّل تا آخرحاضری کی عادت بنائیے کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّان اجتماعات میں شریک ہونے والے اسلامی بھائیوں کو بُرے خاتمے کے اسباب سے چھٹکارا حاصل کرنے اور ایمان کی حفاظت کی مدنی سوچ فراہم کی جاتی ہے اور جو خوش نصیب اسلامی بھائی ان سنّتوں بھرے اجتماعات میں استقامت کے ساتھ حاضری کا شرف پانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تواللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت،مُصْطَفٰے کریم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نظرِعنایت اورفیضانِ اولیا سے دیگر لوگوں کے مقابلے میں وہ ایمان کی حفاظت کے معاملے میں قدرے حساس ہوجاتے ہیں اور بُرے خاتمے کے خوف سے لرزاں  و ترساں رہتے ہیں۔آئیے!دعوتِ اسلامی کے سُنّتوں بھرے اجتماعات میں پابندی کے ساتھ حاضری کے فوائد و ثمرات پر مشتمل چند مدنی پھول سُنتے ہیں،آپ انہیں اپنے دل کے مدنی گلدستے میں سجانے کی کوشش کیجئے اور سُنّتوں بھرے اجتماعات