Book Name:Buray Khatmay ka khof

ظاہری و باطنی ہر دو قسم کے گناہوں کا بیان ہے۔ پہلی جلد میں تقریباً 240گناہوں کا تذکرہ ہے ،جن میں سے 67 باطنی اور173 ظاہری گناہ ہیں،جن میں سے چند ایک یہ ہیں: شرکِ اکبر، شرکِ اصغر یعنی رِیاکاری، حسد،  کینہ، تکبر، خودپسندی، ملاوٹ، منافقت، حرص و طمع، اُمراء  کی ان کی اَمارت کی وجہ سے تعظیم کرنا اور غرباء کی ان کی غربت کی وجہ سے تذلیل کرنا، ناشکری، بدگمانی، معصیت پر اصرار، اللہ عَزَّوَجَلَّکی خفیہ تدبیر سے بے خوف ہو جانا، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت سے ناامید ہو جانا، والدین کی نا فرما نی ، اور اللہ اور اس کے رسول  عَزَّ  وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر جھوٹ باندھنا وغیرہ۔جبکہ دُوسری جلد میں 227ظاہری گناہوں کا تذکرہ ہے۔

            کبیرہ گناہوں کی پہچان اورجہنّم میں لے جانےوالے اعمال کی آگاہی اور خوفِ خداوندی حاصل کرنے کے لیے اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب فرمائیے،اس کتاب کی دونوں جلدیں دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر موجود ہیں جوکہ پڑھی(Read)جاسکتی ہیں، ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کی جا سکتی ہیں۔مبلغین و مبلغات کوبیانات کی تیاری کے لیے اس کتاب کی دونوں جلدیں بہت زِیادہ مفید ہیں۔

مدنی عطیات کی ترغیب

              دعوتِ اسلامی تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے،جس کا مدنی پیغام اب تک کم و بیش200ممالک میں پہنچ چکا ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی خدمتِ دِین کے کم وبیش 103شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے،صرف جامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات)،مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات)، مدرسۃ المدینہ آن لائن(للبنین و للبنات) اورمدنی چینل کے سالانہ اخراجات کروڑوں نہیں،اربوں روپے میں ہیں،دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے زکوٰۃ ، صدقات،عطیات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے