Book Name:Buray Khatmay ka khof

رِشتے داروں،پڑوسیوں،دوستوں پر اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کر مدنی عطیات جمع کیجئے۔فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُرائی کے 70دروازے بند کرتا ہے،فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُری موت کو روکتا ہے۔

صدقۂ فِطر کے متعلق مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صدقۂ فطر واجب ہے،گندم کے لحاظ سے ایک صدقۂ فطر2کلو سے80گرام کم یا اس کا آٹایا اس کی قِیمت ہے۔جَوشریف،کھجور شریف اور کِشمش کے لحاظ سے اس کاوزن ڈبل ہوگا،جن کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مال دِیاہے،اُنہیں چاہئے کہ جَو شریف، کھجور شریف یا کِشمش کی قِیمت کے لحاظ سے صدقۂ فِطر ادا کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد