Book Name:Buray Khatmay ka khof

بوقتِ نَزْع آقا ہو نہ جاؤں میں کہیں برباد

مِرے منہ کی سیاہی سے اندھیری رات شرمائے

سہی جاتی نہیں ہیں سختیاں سکرات کی سرکار

 

مِرا ایمان رکھ لینا سلامت یَارَسُوْلَ اللہ

مِرا چہرہ ہو تاباں نورِ عزّت  یَارَسُوْلَ اللہ

سرِ بالیں اب آؤ جانِ رحمت یَارَسُوْلَ اللہ

(وسائلِ بخشش،ص۳۲۸ مُرمّم)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے دل میں ایمان کی سلامتی کا شعور پیدا کرنے کیلئے دعوتِ اِسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہئے نیز ذیلی حلقے کے 12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ماہانہ ایک  مَدَنی کام” مَدَنی قافِلہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت سَفَر کرنے والے  سُنّتوں کی تَرْبِیَت کے مَدَنی قافِلوں کی بَرَکت سے اب تک بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب آنے کی خبریں سُننے کو ملتی ہیں نیز چونکہ یہ مدنی قافلے عموماً مساجد ہی میں ٹھہرتے ہیں لہٰذا کئی مساجد بھی اِنہی  مَدَنی قافِلوں کی بدولت آباد ہوچکی ہیں اور مساجد کو آباد کرنے کی تو کیا ہی بات ہے حدیثِ پاک میں ہے:جب کوئی بندہ ذِکْر ونماز کے لئے مسجد کو ٹھکانا بنالیتاہے تو اللہعَزَّ  وَجَلَّ اُس سے ایسے خوش ہوتا ہے جیسے لوگ اپنے گمشدہ شخص کی اپنے ہاں آمد پر خوش ہوتے ہیں۔( ابن ماجہ،کتا ب المساجد والجماعات ،با ب لزوم المساجد ،۱/ ۴۳۸، رقم :۸۰۰)

آئیے!ترغیب کے لئے  مَدَنی قافِلے کی ایک  مَدَنی بہا رسُنتے ہیں چنانچہ

جوڑوں کی بیماری اور بے روز گاری سے نجات

       ایک اسلامی بھائی کے بَیان  کا خُلاصہ ہے کہ میرے ایک طرف بے روزگاری تھی تو دُوسری طرف جوڑوں کے دَرد کی پُرانی بیماری،تنگدستی اور شدید دَرد کے باعِث سخت بیزاری تھی،بَہُت علاج