Book Name:Buray Khatmay ka khof

کروایا مگر کچھ فائدہ نہ ہوا ۔کسی اسلامی بھائی نے انفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے ذِہن بنا کر دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کے سُنّتوں کی تَربِیَت کے مَدَنی قافِلے میں سُنّتوں بھرے سَفَر کی ترکیب بنا دی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  مَدَنی قافِلے میں سُنّتوں بھرے سَفَر اور عاشقانِ رسول کی شفقت بَھری صحبت کی بَرَکت سے میری برسوں پُرانی جوڑوں کی بیماری بالکل ختم ہوگئی۔ مَدَنی قافِلے سے واپسی پر دوسرے ہی دن ایک اسلامی بھائی آئے اور اُنہوں نے مجھے کام پر لگا کرمیرے روزگار کی ترکیب بھی بنا دی۔یہ بَیان  دیتے ہوئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے میرا کام ایک دن بھی بند نہیں ہوااور دردبھی پلٹ کر نہیں آیا۔

یا خُدا! نکلوں میں مدنی قافلوں کے ساتھ کاش!

 

سُنّتوں کی تَربِیَت کے واسطے پھر جلد تَر!

خُوب خِدمت سُنّتوں کی ہم سَدا کرتے رہیں

 

مدنی ماحول اے خُدا ہم سے نہ چُھوٹے عُمر بھر

(وسائلِ بخشش،ص۶۳۸-۶۳۷ مُرمّم)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حالات انتہائی تیزی کے ساتھ تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں، اسلام دشمن قوّتوں نے بھی مسلمانوں کو بے عملی کے گڑھے میں دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی،ایسے میں ہمیں خود بھی بچنا ہے اور مستقبل کا معمار بننے والے اپنے بچوں کو بھی ہر طرح کی بُرائی سے بچانے کے لئے ہر ممکن جتن کرنا ہے۔یاد رکھئے!بچے کی زندگی کے ابتدائی سال بقیہ زندگی کے لئے بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ بچہ جو کچھ اپنے بچپن میں سیکھتا ہے وہ ساری زندگی اس کے ذہن میں پختہ رہتا ہے،اسی لئے بچپن ہی سے بچوں کی عُمدہ و اسلامی تعلیم و تَرْبِیَت پر توجہ دینا بے حد لازمی و ضروری ہےکہ پائیدار عمارت مضبوط بنیاد پر ہی تعمیر کی جاسکتی ہے۔لہٰذا اپنے مدنی مُنّوں اور مدنی مُنّیوں کو بچپن ہی سے حفاظتِ ایمان کی مدنی سوچ فراہم کرنے،بُرے خاتمے کے اسباب سے آگاہی دلوانے