Book Name:Buray Khatmay ka khof

                                                توبہ کرلو!

      میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!قَہرِ قَہَّار وغَضَبِ جَبّار عَزَّ  وَجَلَّ سے لَرز جانے کیلئے کیا یہ بات کافی نہیں ؟ اور شَبِ قَدر جیسی بابَرَکت رات بھی جِن مُجرِمُوں کی بخشِش نہیں کی جارہی وہ کس قَدر شدید مُجرِم ہوں گے؟ہاں اگر اِن گُناہوں سے صِدْقِ دِل سے تَوبہ کرلی جائے اور حُقوقُ الْعِباد والے مُعامَلات بھی حل کرلئے جائیں تَواللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کا فَضل و کَرَم بے حدو بے اِنتِہا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب"جہنّم میں لے جانے والے اعمال"کا تعارف:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:

اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَآىٕرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ نُدْخِلْكُمْ مُّدْخَلًا كَرِیْمًا(۳۱)

ترجمۂ کنزالایمان :اگر بچتے رہو کبیرہ گناہوں سے جن کی تمہیں ممانعت ہے تو تمہارے اور گناہ ہم بخش دیں گے اور تمہیں عزت کی جگہ داخل کریں گے ۔

       صدر الافاضل سید محمد نعیم الدین مراد آبادیرَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ  اس آیۂ مبارکہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں:’’کفر وشرک تونہ بخشا جائے گا اگر آدمی اسی پر مرا(اللہ کی پناہ)باقی تمام گناہ صغیرہ ہوں یا کبیرہ، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مشیَّت میں ہے چاہے ان پر عذاب کرے چاہے معاف فرمائے۔‘‘(خزائن العرفان،پ۵،سورۃ النساء تحت الایہ ۳۱،ص۱۴۹)

              کتاب’’جہنم میں لے جانے والے اعمال‘‘حضرت علامہ ابو العباس احمد بن محمد بن علی بن حَجَر مَکی شافعی ہَیتۡمِیرَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی پُر اثر تالیف اَلزَّوَاجِرکا اُردو ترجمہ ہے۔علامہ ابن ِحجر مکی رَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے اس کتاب میں گناہوں کی اقسام بالتفصیل بیان فرمائی ہیں اورہر اس قول و فعل کو شامل کرنے کی کوشش فرمائی ہے جو ربُّ العٰلمین کی ناراضی کا باعث بن سکتا ہے۔اس کتاب میں