Book Name:Buray Khatmay ka khof

عَزَّوَجَلَّ  کی خفیہ تدبیر کا کس قدر خوف اور ایمان کی سلامتی کی کتنی زیادہ فکر ہونی چاہئے ۔اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت رَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں کہ عُلمائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ  السَّلَام فرماتے ہیں:جس کو (زندگی میں) سَلبِ ایمان کاخوف نہ ہو نزع کے وقت اس کا ایمان سلب ہوجانے کا شدید خطرہ ہے۔

                میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یادرہے!شیطان مردُود اور اس کی پوری نسل ،لوگوں کو بہکانے، گُناہوں پر اُکسانے، توبہ کے ذریعے مغفرتِ الٰہی حاصل کرنے سے محروم کرنے اور دولتِ ایمان چھین کر اُنہیں بھی اپنے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم کا ایندھن بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں چونکہ شیطان کو خود توبہ کی توفیق نہیں اس لئے اب وہ نہیں چاہتاکہ کوئی دوسرا بھی توبہ کرکے اس کے ساتھیوں کی فہرست سے نکل کر راہِ جنت کا مُسافر بن جائے۔چنانچہ وہ توبہ سے روکنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتا ہےاور انسان کو اس کی آخری سانس تک بہکانے کی کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح وہ گُناہ کرکےجہنّم کا حَقْدار بن جائے۔لہٰذا ہمیں چاہئےکہ گُناہوں سے توبہ کرنے اور ایمان کی سلامتی کی فکر کرنے سے غفلت نہ کریں ۔

آؤ گنہگارو!مَغْفرت مانگ لو

              حضرت سَیِّدُنا ابُوسعید رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ  بیان کرتے ہیں کہ رسولُاللهصَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشادفرمایا:’’شیطان نے اللہعَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں کہا،وَعِزَّتِكَ يَارَبِّ لَا اَبْرَحُ اُغْوِي عِبَادَكَمَا دَامَتْ اَرْوَاحُهُمْ فِي اَجْسَادِهِمْ یعنی اے میرے رَبّ! مجھے تیری عزّت وجلال کی قسم!جب تک بندوں کے جسموں میں روح باقی ہے،میں انہیں بہکاتا رہوں گا۔اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:’’وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَا اَزَالُ