Book Name:Buray Khatmay ka khof

ہر دَم اِبلیس پیچھے لگا ہے

 

حِفظِ ایمان کی اِلتجاء ہے

ہو کرم امنِ روزِ جزا کی

رُوح عطارؔ کی جب جدا ہو

اُن کے قدموں میں اِس کو قَضا کی

 

میرے مولیٰ تُو خیرات دیدے

سامنے جلوہ مصطفےٰ ہو

میرے مولیٰ تُو خیرات دیدے

(وسائلِ بخشش مُرمّم ،ص124)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پاکیزہ کلام قرآنِ کریم میں بھی ہمیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرنے اور آخری دم تک اسلام پر ثابت قدم رہنے  کی تاکید کی گئی ہےجیساکہ پارہ4 سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر102 میں اللہ ربُّ العزّتعَزَّ وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

یٰۤاَیُّهَا  الَّذِیْنَ  اٰمَنُوا  اتَّقُوا  اللّٰهَ  حَقَّ  تُقٰتِهٖ  وَ  لَا  تَمُوْتُنَّ  اِلَّا  وَ  اَنْتُمْ  مُّسْلِمُوْنَ(۱۰۲) (پ۴،آل عمران:۱۰۲)

 ترجَمۂ کنز الایمان :اے ایمان والو اللہ سے ڈرو جیسا اُس سے ڈرنے کا حق ہے اور ہر گز نہ مرنا مگر مسلمان۔

        تفسیر نوُرالعرفان!مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہ  اِس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:اس سے معلوم ہو اکہ اسلام پر خاتمہ ہونے کا اِعتبار ہے ،اگر عمر بھر مومن رہے،مرتے وقت کافرہوجائےتو وہ اصلی کافر کی طرح ہے،اللہ عَزَّوَجَلَّ اچھا خاتمہ نصیب فرمائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناً ہم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ ہمارے بارے میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی خفیہ تدبیر کیا ہے؟لہٰذا کسی کو بھی اپنے اقتدار،منصب،علم یا عبادت پر ہرگز ہرگز ناز نہیں کرنا چاہئے کیونکہ جس طرح یہ چیزیں انسان کے لئے دُنیوی طور پر فائدہ مند ہیں اسی طرح بسا اوقات انہی کے سبب انسان اُخروی طور پر ہلاکت کی وادیوں میں پہنچ جاتا ہے۔شیطان ہی کو لے لیجئے جو کہ مُعَلِّمُ