Book Name:Buray Khatmay ka khof

گُرزوں (یعنی ہتھوڑوں)سے فرشتے ماریں گے کہ اگر کوئی گُرز (یعنی ہتھوڑا) زمین پر رکھ دِیا جائے تو تمام جنّ و اِنس جمع ہو کر اُس کو اُٹھا نہیں سکتے۔ بُختی(یعنی ایک قسم کے بڑے) اونٹ کی گردن کے برابر بچھو اور اللہعَزَّ  وَجَلَّ جانے کس قدر بڑے سانپ کہ اگر ایک مرتبہ کاٹ لیں تو اس کی سوزش، درد، بے چینی ہزار برس تک رہے، تیل کی جلی ہوئی تہ کی مثل سخت کَھولتا پانی پینے کو دِیا جائے گا، کہ منہ کے قریب ہوتے ہی اس کی تیزی سے چہرے کی کھال گِر جائے گی۔سر پر گرم پانی بہایا جائے گا۔   جہنمیوں کے بدن سے جو پیپ بہے گی وہ پلائی جائے گی،ایک قسم کا خار دار زہریلا درخت کھانے کو دِیا جائے گا وہ گلے میں جا کر پھندا ڈالے گا، اس کے اُتارنے کے لئے پانی مانگیں گے، اُن کو وہ کھولتا پانی دِیا جائے گا کہ منہ کے قریب آتے ہی منہ کی ساری کھال گل کر اس میں گِر پڑے گی اور پیٹ میں جاتے ہی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا  اور وہ شوربے کی طرح بہہ کر قدموں کی طرف نکلیں گی، پیاس اس بلا کی ہوگی کہ اس پانی پر ایسے گِریں گے جیسے شدید پیاسےاُونٹ۔(بہارِ شریعت،حصہ اول،۱/ ۱۶۸ تا ۱۶۳ملتقطا و بتغیرقلیل )

اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنَا مِنَ النَّارoیَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُoبِرَحۡمَتِکَ یَآاَرۡحَمَ الرّٰحِمِیۡنَo

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

رِسالہ”بُرے خاتمے کے اسباب“ کا تعارُف

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بُرے خاتمے سےنَجات پانے کے لئے گُناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کیجئے۔ بُرے خاتمے سےنَجات پانے کے لئے، خوب خوب نیکیاں اِختیار کیجئے، بُرے خاتمے سےنَجات پانے کے لئےبارگاہِ الٰہی میں توبہ و اِسْتِغْفار کی کثرت کیجئے،بُرے خاتمے سےنَجات پانے کے لئے ایمان پر استقامت کی دُعا بھی کرتے رہئے۔اپنے دل میں خوفِ خُدا پیدا کرنے،فکرِ آخرت بڑھانے اور ایمان کی حفاظت کی مدنی سوچ پانے کیلئے شیخِ طریقت،امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے بنام”بُرے خاتِمے